نئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
نریندر مودی کی کابینہ میں کچھ ردوبدل ہواہے ،کچھ وزاراتیں بدلی ہیں،کچھ نئے چہرے شامل ہوئے ہیں تو کچھ پرانے چہروں کی وزارات بدل گئی ہے ،اس دوران یہ خبر بھی گردش کررہی تھی کہ عظیم اتحاد کو توڑ کر این ڈی اے میں شامل ہونے والی جے ڈی یو کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا لیکن آج فائنل لسٹ میں جے ڈی یو کا کہیں نام ونشان نہیں ہے ۔
جدیو کے سینئر لیڈر کے سے تیاگی نے اس بارے میں پوچھے جانے پر کہاکہ یہ بی جے پی کابینہ کا ردوبدل ہواہے این ڈی اے کا بینہ میں نہیں ہواہے اس لئے ہمیں کوئی شکوہ نہیں ہونا چاہیئے ۔





