معروف سیاسی رہنما ایم پی سلطان احمد کا انتقال

کولکاتا(ملت ٹائمز)
معروف سیاسی رہنما اور ایم پی سلطان احمددل کا دورہ پڑنے کے سبب آج سوابارہ بجے انتقال کرگئے (اناللہ وانا الیہ راجعوان
سلطان احمد گذشتہ چالیس سالوں سے سیاست میں متحرف وفعال تھے ،کانگریس سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں دو مرتبہ ایم ایل اے کا انتخاب بھی انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر انٹالی حلقہ سے جیتاتھا،گذشتہ طویل عرصے سد ممتا بنرجی کی پارٹی ٹرنمول کانگریس میں تھے ،ٹی ایم سی کے ہی ٹکٹ پر الوبیریا لوک سبھا سے ایم پی تھی ،منموہن سنگھ کی حکومت میں مرکزی وزیر مملکت برائے ٹورزم بھی رہ چکے ہیں
آپ کافی دنوں سے علیل تھے اور کولکاتا کے پرائیوٹ ہسپتال بیلی وو کلینک میں علاج چل رہاتھا، تاہم آج انہیں تقریبا گیارہ بجے دل کا دوڑہ پڑا اور فورا ہسپتال پہونچایاگیا ،ڈاکٹروں نے علاج شروع کیا لیکن اسی دوران ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی اور بارہ بج کر پندرہ منٹ پر ان کی موت کا اعلان کیاگیا ۔
مرحوم سلطان احمد سیاست میں رہنے کے ساتھ ملی امور پر بھی گہری نظر رکھتے تھے اور ہمیشہ مسلمانوں کی حقوق کی بات کرتے تھے ،گذشتہ سال کولکاتامیں ہونے والے آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے اجلاس کی میزبانی بھی انہوں نے ہی کی تھی۔