لکھنو (ملت ٹائمز)
صحابہ ایکشن کمیٹی کا ایک پروگرام عبدالعزیز روڈ پر واقع ارفانےہ مدرسے کے قریب ہوا۔ یہ پروگرام مشہور اسلامی اکالر و سنی ہنما مولانا عبدالعلی فاروقی کی زیر صدارت ہوا۔ اس پروگرام کو صحابہ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدوحےد فاروقی نے منعقد کیاتھا۔ پروگرام میں خصوصی طور پر مسلم یوتھ بردرس کے جنرل سکریٹری حافظ سید محمد وصی، محمد عتیق، مولانا یاسر فاروقی، مولانا معاویہ فاروقی، مفتی حارث فاروقی موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت قاری شاہ فیصل نے کی ۔مولانا حارث فاروقی نے کہا کہ حاکم اقتدار کی طاقت کے ظوم مےں ظلم کرتے ہےں جبکہ ہمارے صحابہ نے اپنی سلطنت میں رہنے والے ہر خاص اور عام آدمی کے ساتھ برابری کا اور منصفانہ سلوک کےا۔ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے. ایمان پر رہنے کی ضرورت ہے حکومت بدلتی رہی ہے. اقتدار آج کسی کے ہاتھ مےں ہے کل آپ کے ہاتھوں میں ہو گا.۔
مولانا عبدالعلی فاروقی نے کہا کہ بہت سے بابا پکڑے گئے، جیل گئے اور انکے یہاں سے ہتھیاروں کا ذخےرا برآمد ہوا مگر کسی کو دہشت گرد نہیں کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ نماز پڑھنے کو لےکر اتحاد کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن دوسروںکے ساتھ وہ ان کے نقطہ نظر سے نہیں رہتے ہیں۔مسلم پرسنل لاءبورڈ کی میٹنگ میں بابری مسجد کا مقدمہ لڑنے کا قرارداد منظور کراتے ہیں اور باہر آکر مسجد کو ہندوو¿ں کو دینے کی بات کرتے ہیں ان کی بات کے بھروسے پر مولانا نے سوال اٹھایا اور کہا کہ اتحاد صرف تین باتوں پر ہو سکتا ہے اللہ کے ایک ہونے پر، نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتماد کرنے پر اور قران پر اتفاق سے۔ ےہ دانشور منافیق اعظم ہیں۔ہندوو¿ں اور مسلمانوں کو دھوکہ دےنا چاہتے ہےں لو۔گ مقدموںبچنے کے لئے مذہب کو تبدیل کررہے ہیں۔قاری شاہ فیصل نے صحابہ ایکشن کمیٹی کے کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحابہ ایکشن کمیٹی غریبوں کے علاج، غریب لڑکیوں کی شادی، اور غریب نوجوانوں کی تعلیم کیلئے مدد کرتی ہے اور اس کے صدر عبد وحید فاروقی ہر وقت غریبوںو مظلوموںکی مدد کرنے کے لئے تیاررہتے ہےں۔
صحابہ ایکشن کمیٹی کے صدر عبدالوحید فاروقی نے کہا کہ پانچ سال مےں سازش کرنے والوں کی کوئی سازش کامیاب نہےں ہوئی ۔ سازش کرنے والے کل بھی سازش کرتے تھے اور آج بھی سازش کرتے ہےں۔بھولی بھالی سنی قوم کو بھڑکانے کا کام کرتے ہیں ہم ان کی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ہم اپنے شہر لکھنو¿ میں امن و سلامتی قائم رکھیں گے۔صحابہ ایکشن کمیٹی کے جوانوں کا فیصلہ ہے کہ ہر حال میں لکھنو¿ کے امن و چین کو بچائے رکھا جائے گا۔ تاریخ نے مخالفین کو غداروں کے طور پر لکھا ہے، انہوں نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔شیعہ گورکشا دل بناےا گےا ہے۔ دہشت گردی کی حمایت کی جارہی ہے اور محرم کے موقع پر حزب اللہ کے رہنما نصر اللہ کے پوسٹر لگائے جاتے ہےں۔ انہوں نے صحابہ ایکشن کمیٹی کے نوجوانوں سے لچکدار اور نرم رویے کو اپنانے کے بارے میں بات کہی۔