پٹنہارریا(ملت ٹائمزمحمد اشفاق)
ہندوستان کے قدآور سیاسی رہنما اور آر جے ڈی کے سینئر لیڈر تسلیم الدین کا آج چنئی کے اپولو ہسپتال میں انتقال ہوگیا ،آپ کافی دنوں سے وہاں زیر علاج تھے ۔
محمد تسلیم الدین ہندوستان کے قدرآو لیڈر تھے ،وہ سات مرتبہ بہار اسمبلی میں ایم ایل اے اور پانچ مرتبہ ممبر پارلیمنٹ رہ چکے ہیں،1969 سے 1996 کے درمیان وہ بہار اسمبلی کے نمائندہ رہے ہیں ،پہلی مرتبہ 1989 میں وہ لوک سبھا کے ممبر منتخب ہوئے تھے ،انہوں نے پارلیمنٹ میں کشن گنج ،پورنیہ اور ارریا کی نمائندگی کی ہے ۔ 16 ویں لوک سبھا میں آپ ارریاسے ایم پی منتخب ہوئے تھے اور اس طرح ایم پی رہتے ہوئے آپ اس دنیا سے چل بسے۔
ارریاکے جوکی ہاٹ میں واقع گاﺅں سسونا کے ایک غریب گھرانے میں آپ کی ولادت ہوئی تھی ،آپ بیباک ،جرات مند اور غیور سیاسی رہنماءتھے ،آپ کے بیٹے سرفراز عالم بہار اسمبلی میں ایم ایل اے ہیں،ملت ٹائمز نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں ہوسکی ہے ،جس کی بناپر جنازہ کاوقت معلوم نہیں ہوسکا ہے ،مزید تفصیلات جلد شائع کی جائے گی ۔





