این ڈی ٹی وی کو کسی نے نہیں خریدا ہے، یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی اور افواہ ہے

نئی دہلی : (ملت ٹائمز )
این ڈی ٹی وی نے اس خبر کو مکمل طور پر جھوٹ قرار دیا ہے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ این ڈی ٹی وی کے بڑے حصے پر اسپائس جیٹ کے مالک اجے سنگھ کا قبضہ ہوگیا ہے اور اصل مالک کے پاس صرف بیس فیصد شیئر رہیں گے ۔
دی ہندو نے لکھا ہے کہ این ڈی ٹی وی کے ذرائع نے چینل کو فروخت کئے جانے کی خبر کے بارے میں کہا ہے کہ بیچے جانے کی جو خبر چل رہی ہے اس میں ایک لفظ بھی سچ نہیں ہے اور ممکن ہے کہ چینل کے بانی پرونو رائے جمعہ کو دیر شام تک براہ اس کی تردید کریں کہ جس چینل کو انہوں نے 1988 میں قائم کیا تھا اسے انہوں نے فروخت نہیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ انڈین ایکسپریس کے ذرائع سے خبر آئی تھی صبح کہ اسپائس جیٹ کے مالک اجے سنگھ نے این ڈی ٹی وی کا 40 فیصد حصص خرید لیا ہے اور ایڈیٹوریل مواد کا کنٹرول بھی انہیں کے اختیار میں ہوگا۔ خبر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اجے سنگھ 2014 میں مودی کی انتخابی مہم کا حصہ تھے اور اب کی بار مودی سرکار کا نعرہ انہوں نے ہی تخلیق کیا تھا۔