سعودی عرب روس سے ائیر ڈیفنس سسٹم ، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائیل سسٹم اور دیگر اسلحہ خریدے گا، معاہدے پر دستخط

ماسکو(ملت ٹائمزایجنسیاں)
سعودی عرب روس سے ایس400ائرڈیفنس سسٹم ، کورنیٹ اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائیل سسٹم اور ملٹیپل راکٹ لانچر خریدے گا ، اس حوالے سے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان روس کے دورے پر اس وقت ماسکو میں موجود ہیں، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی تجارتی معاہدے ہوئے ہیں جبکہ ماسکو اور ریاض کے مابین اسلحہ خریداری کے سمجھوتوں پر بھی دستخظ کئے گئے ہیں، معاہدے کے مطابق روسی حکام سعودی عرب میں ہی کارخانے لگائیں گے اور یہ تمام سسٹم مقامی طور پر تیار کئے جائیں گے، روس سعودی عرب میں کلاشنکوف کی تیاری کرے گا جبکہ اس حوالے سے سعودی شہریوں کو تربیت بھی دے گا۔ ان معاہدوں سے نہ صرف سعودی عرب اسلحے میں خود کفیل ہو گا بلکہ ملک میں ہزاروں بے روزگار افراد کو نوکریاں بھی ملیں گی۔