نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والا روپیش شرماگرفتار 

  انتقام کے جذبہ سے سرشار ہندو مذہب کے خلاف نازیبا تحریر لکھنے والے  صدیق نے بھی خود سپردگی کی
پونہانہ میوات ( محمدسفیان سیف ) 
قریب ایک ہفتہ قبل فیس بک پر نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والا روپیش شرما کو گزشتہ شب پولس نے گرفتار کر لیا ۔ان کے ساتھ ایک اور دیگر کرشن کنسل نامی شخص کو بھی نوح پولس نے اپنے فوری اثر کو اختیار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ وہیں ایک دوسرے مسلمان شخص نے بدلے کے جذبے سے روپیش کی حرکت کا انتقام لینا چاہا اور صدیق نامی مسلمان نے بھی ہندو دیوی دیوتاو ¿ں کو لیکر کچھ نا زیبا تحریر ڈال دی تھی ۔صدیق نے بھی روپیش اور کرشن کنسل کے گرفتار ہونے کے موقع سے نوح پولس کو اپنی خود سپردگی کردی ہے ۔بتایا گیا کہ نوح ایس پی نازنین بھسین کے سخت رویہ اپنانے کی بنا پر یہ گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں ۔اس معاملے سے پیدا شدہ صورتحال سے علاقہ بری طرح متاثر ہو رہا تھا اور خاص طور پر علاقہ کے نوجوانوں میں اس معاملے کے تئیں بہت زیادہ غم و غصہ پایا جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ میوات کی فعال تنظیم میوات وکاس سبھا اس معاملے کو لیکر سامنے آئی اور اس سلسلے میں ایک عوامی جلوس نکال کر عام لوگوں نے نبی کے تئیں محبت اور اپنے جذبات کا اظہار فرمایا گستاخی کی خبریں میڈیا میں مسلسل شائع ہو رہی تھیں جس سے قارئین میوات میں اس جانب بیداری پیدا ہوئی۔ واضح ہو کہ گزشتہ شام کو ایس پی پولس نوح نے ضلع صدر نوح بی جے پی صدر سریندر آریہ کو انتباہ دیا تھا آپ کو روپیش اور کرشن پال گوجر کو آج رات تک پیش کرنا ہوگا بصورت دیگر معاملہ سنگین رخ اختیار کر جائے گا۔ جب کے میو کمیونیٹی سے تعلق رکھنے والے صدیق کی گرفتار بھی عمل میں آئی اس موقع پر میوات کے اہم لوگوں نے صدیق کو پیش کر کے تاریخی پہل کی