گیس، اپھارہ اور تیزابیت کا گھریلو علاج

حکیم ڈاکٹرمحمد فاروق اعظم حبان قاسمی صاحبزادہ ماہر نباض مولانا ڈاکٹر حکیم محمد ادریس حبان رحیمی ایم ڈی رحیمی شفا خانہ بنگلور
ناقص غذاو¿ں کے استعمال سے اس دور میں پیٹ کی بیماریاں عام ہیں، بچہ، جوان، بوڑھا، مرد ہو یا عورت اس مرض میں مبتلا نظر آتے ہیں، اس میں ناقص اور ملاو¿ٹی اشیا خوردنی کا خاص دخل ہے کچھ اشیاءکوسستی اور ذائقہ دار بنانے کے لئے غیر ضروری اشیا ءشامل کی جاتی ہیں، اور کچھ اشیا میں کیمیکل ملا کر ذائقہ دار بنا دیا جاتا ہے، آج کا انسان ذائقہ اور منھ کے مزے کی طرف لپک رہا ہے۔ بس مزے دار ہونا چاہیے۔ اس میں کیا شامل کیا جا رہا ہے اس کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ہندوستان کیا آج تو دنیا کا ہر ملک اس ملاو¿ٹی بلا میں گھِرا ہوا ہے۔ ظاہر ہے جب غذائیں ناقص ہوجائیں تو صحت کا ناقص ہونا لازم ہے، صحت کا دار و مدار صحت مند غذاو¿ں پر منحصر ہے۔ گھی ، دودھ، مصالحہ، تیل ، نمک، آٹااور سبزی ترکاریاں غرض کوئی چیز ملاوٹ اور کیمیکل سے خالی نہیں ہے، اس کے باوجود اس احقر کا قارئین کرام کے لئے یہی مشورہ ہے کہ جس قدر ممکن ہوسکے اپنی غذاو¿ں کو بہتر طریقے سے استعمال کریں۔
ذیل میں ریاحی، غبار اور تزابیت سینے کی جلن وغیرہ کے لئے کچھ مجربات قارئین کرام پیام انسانیت کی نذر ہیں۔
حب گھی کوار:۔ پھول آک، کالی مرچ، اجوائن دیسی اور نمک لاہوری ہر ایک 50گرام، باریک کر کے لعاب گھیکوار میںمِکس کر کے چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ دو گولیاں صبح اوردو گولیاں شام کھانا کھانے کے بعد تازہ پانی کے ساتھ استعمال کرائیں۔
سفوف پودینہ:۔ اجوائن دیسی، سونف، سونٹھ، پودینہ خشک، نمک سیاہ ہر ایک دس دس گرام، کوٹ چھان کر سفوف بنائیں، تین تین گرام صبح و شام پانی سے دیں، پیٹ کی گیس اور اپھارہ کے لئے مفید ہے، دوران استعمال قابض و بادی چیزوں سے پرہیز لازمی ہے۔
سفوف غبار:۔ اجوائن دیسی 100گرام، ہینگ 2گرام، نمک کالا 10گرام، تینوں کو ایک ساتھ پیس لیں، پیٹ کے تمام امراض پیٹ گیس، اپھارہ ، پیٹ درد کے لئے مفید ہے۔ ایک گرام صبح اور ایک گرام شام پانی کے ساتھ استعمال کرائیں۔
ہنگ چورن:۔ ہینگ ، نوشادر، سیندھا نمک تینوں کو برابر برابر لے کر پیس لیں، اور ایک شیشی میں محفوظ رکھیں، دو گرام کی مقدار میں نیم گرم پانی سے استعمال کریں، بدہضمی، پیٹ کی گیس اور بڑھی ہوئی تلی میں مفید ہے۔
سکنجی:۔ زیرہ پسا ہوا پانچ گرام، اجوائن پسی ہوئی دو گرام، کالا نمک پسا ہوا دو گرام، میٹھا سوڈا ایک چٹکی۔ ان چاروں چیزوں کو ایک گلاس پانی میں ملا کر اوپر سے آدھا لیموں کا رس نچوڑ لیں، اور پی لیں، پیٹ گیس میں از حد مفید ہے۔
سفوف بدہضمی:۔ سونٹھ، کالی مرچ، پیپل چھوٹی ، نمک کالا، لونگ، سونف، پودینہ کے پتے ہر ایک برابر وزن۔ تمام ادویات کو باریک کوٹ چھان کر شیشی میں رکھیں، ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام کھانا کھانے کے بعد دیں۔ قبض، پیٹ گیس، اپھارہ، اور بدہضمی میں مفید ہے۔
سفوف اجوائن:۔ اجوائن دیسی ، سونف، نمک سیاھ پودینہ خشک سونٹھ ہر ایک دس دس گرام، مرچ سیاہ پانچ گرام، سفوف بنائیں۔
تین گرام صبح اور تین گرام شام، دونوں وقت پانی سے استعمال کریں، قابض اور بادی چیزوں سے پرہیز کریں۔ گیس کے لئے مفید ہے اور بھوک بڑھاتا ہے۔
حب غبار:۔ سونٹھ، ہلیلہ زرد، کچور، دار چینی، پودینہ، پپلی، زیرہ سفید، انیسون، سونف ہر ایک 10گرام، ہینگ خالص بریاں تین گرام، مرچ سیاہ تین گرام۔ تمام ادویات کو کوٹ کر سہجنا کے رس 25گرام، لیموں کے رس 25گرام میں ترکرلیں پھر خشک کر کے عرق سونف میں گوندھ کر چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔ دو سے تین گرام گولی نیم گرم پانی سے دیں۔گیس اور درد معدہ میں بے حد مفید ہے۔
گیس چورن:۔ نمک کھانے والا دس گرام، پودینہ کے خشک پتے دس گرام، زیرہ سفید بارہ گرام، مغز دھنیاں خشک دس گرام، سونف دس گرام، کالی مرچ پانچ گرام، ست لیموں خالص دس گرام، اجوائن دیسی دس گرام، مگھاں ڈھائی گرام، ست پودینہ خالص ایک گرام، ہینگ بریاں ایک گرام، نہایت باریک سفوف تیار کریں، نہایت خوش ذائقہ اور دافع گیس چورن تیار ہے۔دو سے تین گرام نیم گرم پانی سے دیں۔
ریاح اورگیس:۔ طباشیر دس گرام، مصطگی رومی دس گرام، الائچی خورد بمع چھلکا دس گرام، دھنیاں خشک دس گرام، کھانڈ مصری چالیس گرام۔ سب کو کوٹ پیس کر چھان لیں۔ پانچ پانچ گرام کی مقدار میں صبح، دوپہر اور شام استعمال کریں۔
حب حلتیت:۔ ہینگ دس گرام، سونٹھ بیس گرام، سہاگہ مدبر دس گرام،ہلیلہ زرد دس گرام، نمک لاہوری دس گرام۔ تمام ادویات کو کوٹ چھان کرعرق مکوہ میں نخود کے برابر گولیاں بنا لیں۔ ایک گولی کھانا کھانے کے بعد صبح و شام پانی کے ساتھ دیں۔
اکسیر ہاضم:۔ عقر قرحا 5گرام، مگھاں دس گرام، سہاگہ مدبر دس گرام، جڑپان دس گرام، کالی مرچ 20گرام۔
ان سب ادویات کو کوٹ پیس کر لعاب گھیکوار کے ساتھ چنے کے برابر گولیاں بنائیں، دو گولیاں صبح اور دو گولیاں شام کو پانی کے ساتھ دیں، پیٹ درد، بدہضمی کے لئے فائدہ مند ہیں۔
نوشادر چورن:۔ نوشادر اصلی دس گرام، کالی مرچ دس گرام، نمک کالا دس گرام، ہینگ اصلی پانچ گرام۔سب ادویات کو باریک کوٹ پیس کر سفوف بنالیں بوقت ضرورت 2 گرام سفوف نیم گرم پانی سے صبح وشام دیں، پیٹ درد، بدہضمی کے لئے مفید ہے۔
حب مشتہی:۔ انار دانہ 500گرام، باریک پیس کر اس میں پانچوں نمک، عقرقرحا، پیپل ہر ایک 10-10 گرام ملا کر باریک سفوف بنالیں۔
دوائے اپھارہ:۔ ادرک، کالی مرچ، انار دانہ، کالا نمک ، ہینگ، دار چینی ہر ایک دس دس گرام۔ کوٹ پیس کر سفوف بنائیں، ایک گرام صبح و ایک گرام شام پانی سے دیں، اپھارہ کے لئے بے حد مفید ہے۔
لیپ سرکہ:۔ دار و ہلدی ، بچ، کٹھ، ہینگ، سونف، سیندھا نمک، سب برابر برابر وزن لے کر سرکہ میں پیس کر گرم گرم پیٹ پر لیپ کرنے سے اپھارہ میں بہت فائدہ مند ہے۔
سفوف الائچی:۔ نوشاد ر، پپلی، نمک کالا، الائچی چھوٹی (چھلکے کے ساتھ ) سب برابر وزن لے کر کوٹ چھان کر سفوف بنائیں۔ تین تین رتی پانی کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد دیں، اپھارہ کے لئے نہایت مفید ہے۔
سفوف تریاق:۔ نمک کالا 30گرام، سونٹھ 20گرام، ہینگ 2گرام، ست پودینہ ایک گرام، نوشادر 20گرام، سفید مرچ 20گرام، مصری 150گرام، کوٹ چھان کر سفوف بنائیں، 5گرام صبح اور 5گرام شام کھانا کھانے کے بعد دیں، اپھارہ میں مفید ہے۔
سفوف خطائی:۔ ریوند خطائی، سونٹھ، سوڈاخوردنی برابر برابر ملا کر سفوف بنائیں، 2گرام صبح اور 2گرام شام پانی کے ساتھ دیں، اپھارہ میں مفید ہے۔تیل، گھی، اور ترش اشیاءسے پرہیز کرائیں۔


ہمارا پتہ
رحیمی شفاخانہ
248چھٹا کراس گنگونڈنا ہلی ماران روڈ نیئر چندرا لے آوٹ میسوروڈ بنگلور39
فون نمبر: 09845006440