واشنگٹن(ملت ٹائمز)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی بادشاہ اور ولی عہد پر مکمل اعتماد اور بھروسے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قابل ستائش ہے اور اس میں امریکہ کی رضامندی شامل ہے ۔
ٹرمپ نے اپنے اس ردعمل کا اظہار ٹوئٹر کے ذریعہ کیا ،اپنے دو ٹوئٹ میں انہوں نے لکھاکہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان پر انہیں مکمل اعتماد ہے، شدت پسندوں کے خلاف آپریشن سمیت مشترکہ سیکیورٹی ترجیحات پرہم سعودی عرب کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان سعودی عرب میں جو اقدامات کررہے ہیں اس کے بارے میں وہ بہتر طور پر جانتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ایسے افراد کے خلاف سخت رویہ اختیارکیا جو برسوں سے کرپشن کر رہے ہیںاور یہ اہم ہے اور محمد بن سلمان جو کچھ بھی کررہے ہیں اس کے بارے میں وہ بہتر جانتے ہیں ۔





