پٹنہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینس اور پٹیالہ پہننے پر پابندی ،موبائل فون کا استعمال بھی ممنوع

پٹنہ سے نزہت جہاں
ملت ٹائمز (8دسمبر)
پٹنہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینز اور پٹیالہ لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ملت ٹائمز کو ملی اطلاعات کے مطابق بہار کی راجدھانی پٹنہ میں واقع مگدھ مہیلا کالج کی انتظامیہ نے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے جس کے تحت کالج کی حدود میں طالبات کے جینز اور پٹیالہ لباس پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے ،اس کے علاوہ کلاس روم میں موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی ہو گی، ڈریس کوڈ پر آئندہ سال جنوری سے عمل کیا جائے گا۔
کالج کی پرنسپل ششی شرما نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اس پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ لڑکیوں کے جینز پہننے پر یہ پابندی لڑکیوں کے مطالبہ کے بعد ہی کی گئی ہے ،انہوں نے مزید کہاکہ جینز کی وجہ سماجی ہم آہنگی نہیں پائی جارہی تھیں،مسلم لڑکیاں جینز نہیں پہنتی ہیں اس لئے نیا ڈریس کو ڈ جاری کیا گیاہے ۔ ان کا مزید کہناتھاکہ ہم زیادہ مارڈن نہیں بننا چاہتے ہیں،جو ماڈرن کالجز ہیں وہ جو چاہیں کریں لیکن ہمارے لئے رسم وراج کی بھی اپنی اہمیت ہے ،یہاں تک پہونچنے میں ہمیں پچاس سال کا عرصہ لگاہے ۔
کالج اسٹوڈینٹس یونین کی سکریٹری لیلاقاضی نے بھی اس پابندی کو درست ٹھہرایا ہے اور کہاہے کہ لڑکیوں کے حق میں یہ فیصلہ بہتر ہے ،کلاس روم میں موبائل کا استعمال شروع ہے جرم سمجھاگیاہے ۔
واضح رہے کہ یہ کالج پٹنہ یونیورسیٹی کے زیر اہتما م ہے اور ممبئی سمیت کئی شہروں میں خواتین کالجز میں جینز کے پہنے پر پابندی عائد ہے ۔