ہندوانتہاءپسندوں کے ذریعہ زندہ جلائے گئے شخص کو ممتا بنرجی نے تین لاکھ روپے اور ملازمت دینے کا اعلان کیا

کولکاتا( ملت ٹائمز عامر ظفر)
راجستھان میں بنگال سے تعلق رکھنے والے محمد افرازل کے زندہ جلائے جانے والے واقعہ کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے سخت مذمت کی ہے ،ملت ٹائمز کے مطابق ممتا بنرجی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ راجستھان میں ہمارے صوبے کے ایک شخص کے ساتھ بہت افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ،اس کی ہم مذمت کرتے ہیں ، پتہ لوگ کیسے غیر انسانی حرکت کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہاکہ محمد افراز ل کی فیملی بے سہارا ہوگئی ہے ،مغربی بنگال حکومت تین لاکھ روپے کی امداد اور فیملی کے ایک بندے کو سرکاری ملازمت دے گی ،اس کے علاوہ بھی جو ضرورت پڑے گی حکومت تعاون کرے گی ،ممتا بنرجی نے یہ بھی بتایا کہ افرازل خان کی فیملی کے گھرکا جائزہ لینے اور اظہار تعزیت کیلئے وزراءاور ممبران پارلمینٹ پر مشتمل ایک ٹیم روانہ کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ راجستھان کے راجسا مند ضلع میں مزدوری کرنے والے بنگال کے مالدہ ضلع کے سیدہ پور گاﺅں سے تعلق رکھنے والے محمد افرازل کو شدت پسندﺅوں کے ایک گروپ نے لوجہاد کا الزام لگاکر زندہ جلادیاتھا ،کلہاڑی سے بھی قتل کیا اور پھر اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئی ۔ ملزمین میں ایک نام سمبھولال راگر کا بھی جسے پولس نے گرفتار کرلیاہے تاہم اب تک کوئی عملی کاروائی کی خبر نہیں ہے ۔