منی شنکرایئر کو پاکستان دورے کے دوران میرے قتل کی سپاری دی گئی تھی ،تین سالوں تک کانگریس نے کوئی کاروائی نہیں کی :نریندر مودی

احمد آبادنئی دہلی۔8دسمبر(ملت ٹائمز)
کانگریس سے معطل کئے گئے پارٹی کے قدآور لیڈر منی شنکر ایئر پر وزیر اعظم نریندر مودی کا حملہ جاری ہے ، ملت ٹائمز کے مطابق آج دوسرے دن لگاتار گجرات کی ایک ریلی سے خطاب کے دوران انہوں نے بڑا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ میرے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد منی شنکر ایئر نے پاکستان کا دورہ کیاتھا اور اس دوران انہیں میرے قتل کی سپاری دی گئی تھی ۔انہوں نے واضح طور پرکہاکہ منی شنکر ایئر نے پاکستان جاکر میرے قتل کی بات کی ،وہاں کے لوگوں سے کہاکہ ”جب تک مودی کو راستے سے نہیں ہٹاﺅگے ہندوپاک کے درمیان بہتر رشتے قائم نہیں ہوں گے “ مودی نے کہاکہ مجھے لوگوں نے بتایاکہ راستے سے ہٹانے کا مطلب مجھے مارنا تھا اور اس کی مکمل منصوبہ بندی بھی کرلی گئی تھی ۔انہوں نے کانگریس پر شدید حملہ بولتے ہوئے کہاکہ تین سالوں تک کانگریس نے منی شنکر ایئر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔ جبکہ تمام ثبوت موجود تھے اور آج بھی سوشل میڈیا پر یہ سب چیزیں دیکھی جاسکتی ہیں ۔