نئی دہلی۔9دسمبر(ملت ٹائمز
چھتیس گڑھ میں انڈین فوج کے اہلکار نے اپنے ہی فوجی کیمپ پر فائرنگ کر دی ہے جس کے باعث 4فوجی ہلاک ہو گئے ہیںجبکہ ایک زخمی ہیں ۔
انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق جس فوجی اہلکار نے اپنے ہی کیمپ پر فائرنگ کی اس کی شناخت سنت رام کے نام سے ہوئی ہے ،فائرنگ کے باعث چار فوجی ہلاک جبکہ ایک فوجی زخمی ہواہے ،تمام کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔تاحال فائرنگ کی مصدقہ وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم فوج نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔





