اقلیتی طبقات اور خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم کو روکنے کیلئے خود عوام کو میدان میں آناہوگا ،حکومت قابوپانے میں ناکام ہوچکی ہے :ایڈوکیٹ نازیہ الہی خان

کولکاتا۔11دسمبر(ملت ٹائمز)
اقلیتی طبقا ت اور خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات مسلسل بڑھتے جارہے ہیں ،آئے دن اقلیتوں کے قتل اور خواتین کے ساتھ ریپ کے واقعات پیش آرہے ہیں دوسری جانب المیہ یہ ہے کہ ایسے سنگین مجرموں کے خلاف کوئی سخت کاروائی نہیں کی جارہی ہے جس کی بنیاد پر مجرموں کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں ،ان خیالات اظہار سپریم کورٹ میں وکیل ایڈوکیٹ نازیہ الہی خان نے انٹرنیشنل حقوق انسانی کونسل کی جانب سے ریاست بنگال کے سائنس سٹی آڈیٹوریم میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ اقلیتوں اور خواتین کے خلاف بڑھتے واقعات کو روکنے میں حکومت پوری طر ح ناکام ہوچکی ہے ،لاءاینڈ آڈر کا مسئلہ تشویشناک ہوچکاہے اور اب عوام کو خود میدان میں آنا ہوگا ۔حقوق انسانی کے موضوع پر نازیہ الہی خان کے علاوہ رکن پارلیمنٹ سواگتا رائے وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔