اشتعال انگیز بیان دینے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف عرضی قبول کرنے سے عدلیہ کا انکار

نئی دہلی ۔12دسمبر(ملت ٹائمز عارفہ حیدر خان)
دہلی کی ایک عدالت نے بی جے پی کے سینئر لیڈر وی کے ملوتہرا کے خلاف درج ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر عرضی قبول کرنے سے انکار کردیاہے ۔ وی کے ملوتہرا کے خلاف فرقہ وارانہ فساد پھیلانے اور مذہبی بنیاد پر فسادبرپاکرنے کی سازش کا الزام ہے ۔اضافی جج سنجیو کمار نے جامعہ نگرکے ایک رہائشی کی طرف سے دائر کی گئی عرضی کو قبول کرنے سے مسترد کردیا۔
واضح رہے کہ وی کے ملوتہرا نے اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ”بٹلہ ہاﺅس دہشت گردوں کی آماجگاہ ہے “جس کے بعد پولس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔