تین طلاق کے خلاف مجوزہ قانون پر غور و خوض کیلئے 17 دسمبر کو دہلی میں مسلم پرسنل لا بورڈ کی میٹنگ

نئی دہلی(یو این آئی)
تین طلاق کے سلسلے میں مجوزہ قانون پر غور وخوض کرنے کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کی طرف سے آئندہ 17 دسمبر کو میٹنگ بلا ئی گئی ہے۔ بورڈ کے ایگزیکٹیو ممبر اور ریاست کے سابق وزیر مولانا ڈا کٹر یاسین علی عثمانی نے آج یہاں بتایا کہ مرکزی حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں مسلم خواتین سے متعلق تین طلاق پر قانون بنانے کا بل لا سکتی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کی طرف سے آئندہ 17 دسمبر کو دہلی میں ایک میٹنگ طلب کی گئی ہے۔