احمد آباد۔14دسمبر(ملت ٹائمز)
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ضابطہ اخلاق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے روڈ شو کیا ہے جس پر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ عام عوام میں بھی غم وغصہ پایا جارہاہے ۔اس دوران کانگریس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔
ملت ٹائمز کو ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے سابرمتی میں ووٹ ڈالنے کے بعد ایک بڑی تعداد کے ساتھ اسکول میں روڈ شو کیا اور اپنے حامیوں کے درمیان کافی دیر تک سیاہی لگی انگلی کو کو ہوامیں لہراتے رہے ۔
کانگریس الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں یہ الزام لگایاہے کہ ملک کے کلیدی عہدہ پر فائز شخص نے بری طرح قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے اور آئین شرمندہ ہے ۔کانگریس نے الیکشن کمیشن کی بھی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بی جے پی لیڈران اور نریندر مودی کے خلاف الیکشن کمیشن نے منعدد مرتبہ شکایت کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی ہے ۔
واضح رہے کہ گجرات میں آج دوسرے مرحلے کی ووٹ ڈالے گئے ہیں ،18 دسمبر کونتائج آئیں گے ۔







