علی گڑھ ۔14دسمبر(ملت ٹائمز)
علی گڑھ میں بی ایس پی لیڈر مشرف حسین کے خلاف مقدمہ محض اس وجہ سے درج ہوگیا ہے کہ انہوں نے اردو زبان میں حلف لینے کی کوشش کی تھی ۔انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق علی گڑھ سے بی ایس پی کا کاﺅنسلر مشرف حسین نے اردو زبان میں حلف لینے کی کوشش کی تھی جس کی بنیاد پر بی جے پی کاﺅنسلرپشپیندرا سنگھ نے ان پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچانے کا الزام عائد کیا اور ایف آئی آر درج کرانی کی کوشش ۔ ملت ٹائمز کو ملی اطلاع کے مطابق بدھ کی رات کو بنندوی پولس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 295A کے تحت مشرف حسین کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا ہے ۔سنگھ نے ایف آئی آر میں مشرف حسین پر حلف برداری کی تقریب میں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کا الزام عائد کیا ہے ۔





