گجرات اسمبلی انتخابات مکمل ،68 فیصد ہوئی ووٹنگ ،کانگریس ۔بی جے پی دونوں نے کیا جیت کا دعوی

نئی دہلی۔14دسمبر(ملت ٹائمز)
گجرات میں اسمبلی انتخابات آج مکمل ہوگئے ہیں ،9 اور 14 دسمبر کو دومرحلوں میں گجرات اسمبلی انتخابات آج شام پانچ بجے مکمل ہوگئے ہیں ۔ رپوٹ کے مطابق آج گجرات میں 68 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔
ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد بی جے پی اور کانگریس دونوں پارٹیاں اپنی جیت کا دعوی کررہی ہے ،متعددٹی وی چینلز کے ایگزٹ پول بی جے پی کی جیت دعوے کئے جارہے ہیں ۔آج تک نیوز کے مطابق بی جے پی کو 99 سے 113 سیٹیں گجرات میں مل سکتی ہیںجبکہ کانگریس 45 سیٹوں پر نمٹ جائےگی ۔اے بی پی نیوز کے ایگزٹ پول میں بھی بی جے پی کی برتری دکھائی گئی ہے ۔اے بی پی کے مطابق بی جے پی 93 سیٹیں حاصل کریں گی ۔نیوز 24 کے مطابق بھی گجرات میں بی جے پی کی جیت ہوگی ۔تاہم یہ کانگریس کی حالت 2012 کے اسمبلی الیکشن کے مقابلے میں بہتر بتائی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ گجرات میں کل 182 سیٹیں ہیں اور 18 دسمبر کو نتیجہ آئے گا ۔