ایگزٹ پول کے مطابق ہماچل پردیش میں بھی جیت رہی ہے بی جے پی،کانگریس نے اپنی سرکار بنانے کا کیادعوی

نئی دہلی۔14دسمبر(ملت ٹائمز)
گجرات کے ساتھ ہماچل پردیش کے بارے میں ٹی وی چینلز ایگزٹ پول میں یہ دعوی کررہے ہیں کہ وہاں بی جے پی سرکار بنائے گی اور کانگریس کو شکست کا سامناکرناپڑے گا ۔اے بی پی نیوز کے مطابق ہماچل پردیش میں بی جے پی کو 45 فیصد ووٹ ملے ہیں ،کانگریس کو 42 فیصد جبکہ دوسری پارٹیوں کو 2-13 فیصے ۔ہماچل پردیش میں کل 68 سیٹیں ہیں جس میں یہ دعو ی کیا جارہاہے کہ بی جے پی کو 35-41 سیٹیں ملیں گی ،کانگریس 26-32 پر سمٹ جائے گی ،دوسری پارٹیوں کو بھی دو سیٹیں ملنے کی امید ہے ۔
واضح رہے کہ یہاں کانتیجہ بھی 18 دسمبر کو گجرات کے ساتھ آئے گا ۔