نئی دہلی۔14دسمبر(ملت ٹائمز)
گجرات اور ہماچل پردیش کے بارے ٹی وی چینلوں کے ذریعہ دکھائے گئے ایگزٹ پول کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس نے دعوی کیاہے کہ گجرات اور ہماچل پردیش دونوں جگہ کانگریس کی سرکار بنے گی ،ایگزٹ پول کے دعوے ہمیشہ غلط ثابت ہوئے ہیں اور اس مرتبہ بھی غلط ہوں گے ۔
ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کانگریسی لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہاکہ دہلی ، پنجاب ،بہار سمیت متعدد ریاستوں کے الیکشن میں ایگزٹ پول کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں ،اس لئے یہ دعوے بھی غلط ہوں گے اور گجرات ۔ہماچل پردیش دونوں جگہ کانگریس کی سرکار بنے گی ۔
واضح رہے کہ گجرات اور ہماچل پردیش کے بارے میں ٹی وی چینلز اپنے ایگزٹ پول میں یہ دعوی کررہے ہیں کہ دونوں جگہ بی جے پی سرکار بنائے کی ۔واضح رہے کہ ان دونوں ریاستوں کے نتائج 18 دسمبر کو آئیں گے ۔





