یروشلم معاملے میں امریکی ویٹو پر ترکی کا سخت رد عمل،ہر مقام پر فلسطین اور فلسطینی عوامی کا ساتھ دینے کا عزم

انقرہ۔19دسمبر(ملت ٹائمز ایجنسیاں)
ترکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کردہ “القدس مسودے” کو ویٹو کرنے والے متحدہ امریکہ کے خلاف سخت ردِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
ترکی کی قیادت میں مصر کی جانب سے پیش کردہ مسودہ کہ جس میں القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے اقوام متحد ہ کی قرار دادوں کے منافی ہونے کی بنا پر”اسے قانونی طور پر کالعدم” قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا کو امریکہ نے ویٹو کر دیا ہے، ترک وزارت خارجہ نے امریکہ کے اب غیر جانبدار ملک نہ ہونے کا کہتے ہوئے شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزارت کے تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ القدس کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کردہ مسودہ قرار داد کو 14 ووٹوں کے مقابلے میں ایک مخالف ووٹ کے ساتھ مسترد کیے جانے کی ہم بڑے افسوس کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی مملکت فلسطین اور فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہونے کے عمل کو تمام تر عالمی پلیٹ فارموں پر جاری رکھے گا۔