امریکہ کے خلاف قرارد اد منظور ہونے کے بعد اردن میں جشن کا ماحول ، پوری دنیا میں ٹرمپ کی مذمت

نئی دہلی ۔22دسمبر(ملت ٹائمز ایجنسیاں)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی شکست اور فلسطین کے حق میں قرارداد منظور ہونے کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں اور انصاف پسندوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے اور اسے عالمی برادری کا ایک منصفانہ قدم بتایاجارہاہے ۔فلسطین کی سرحدسے متصل اردو میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور ہونے کے بعد جشن منایاگیاہے ،دوسری جانب سے عمان سے بھی ملت ٹائمز کو یہ اطلاع ملی ہے کہ وہاں امریکی سفارتخانے کے باہر شہری جمع ہوئے ،ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا امریکی اقدام کی مخالفت کررہی ہے۔