پارلیمنٹ میں آپ ہی مسلمان نظر آئے ،ایک معروف عالم دین کی زبان سے یہ جملہ سن کر روپڑے اویسی

نئی دہلی ۔30دسمبر(ملت ٹائمز عامر ظفر)
سوشل میڈیا پر معروف فقیہ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے ترجمان مولانا خالدسیف اللہ رحمانی کے حوالے سے ایک مسیج گردش کررہاہے جس میں یہ نقل کیا گیاہے کہ مولانا نے جب ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کو پارلیمنٹ میں طلاق ثلاثہ بل کے معاملے مسلمانوں کے موقف کی مضبوط ترجمانی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں آج آپ ہی مسلمان نظر آئے تو یہ سن کر اویسی روپڑے اور کہنے لگے ایک شخص نے بھی میرا ساتھ نہیں دیا ،اگر چند لوگ بھی ساتھ دے دیتے تو بات کچھ اور ہوتی ۔
ملت ٹائمز کو یہ مسیج ایم ایم ای آر سی(مرکزالمعار ف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ) المنائی گروپ میں المعہد العالی الاسلامی حیدر آباد کے استاذ مفتی انظر قاسمی کے حوالے سے ملا ہے ۔
واضح رہے کہ 28 دسمبر کو جب طلاق ثلاثہ بل پاس کرنے کیلئے لوک سبھا میں بحث ہورہی تھی اس دن مسلم ممبران پارلیمان میں سے اسدالدین اویسی نے تنہا بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آﺅٹ کیا اور پرزور انداز میں مخالفت کی ۔بل میں ترمیم کیلئے جب انہوں مطالبہ کیا تو صرف دو ووٹ حمایت میں آئے ایک ان کا اپنا تھا اور ایک بیجو جنتال دل کے رکن پارلیمان کا ،ایک دفعہ کی ترمیم کیلئے ووٹنگ میں تین ووٹ ملے اور وہ تیسرا آر جے ڈی کے رکن پارلیمان جے پرکاش نارائن کا تھا ۔بقیہ 22مسلم ممبران پارلیمنٹ میں کسی نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔

ملت ٹائمز ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، اسے مظبوط میڈیا ہاوس بنانے اور ہر طرح کے دباو سے آزاد رکھنے کیلئے مالی


امداد کیجئے