انقرہ۔5جنوری(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ترکی کے حقوق و مفادات کو جو کوئی بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے اس کا حساب چکانا پڑے گا۔وزیر اعظم بن علی یلدرم نے انقرہ میں بعد از نماز جمعہ اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔
ٹی آرٹی کی رپوٹ کے مطابق متحدہ امریکہ میں اس ایک قانونی اسکینڈل کی ماہیت اختیار کرنے والے نام نہاد پابندی مقدمے کے بارے میں اظہارِ خیال کرنے والے جناب یلدرم نے بتایا کہ یہ چیز پہلے سے تیار کردہ اسکرپٹ کے حامل ایک تھیڑ کھیل سے مشابہہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قانونی مقدمہ ہونے سے کہیں زیادہ سیاسی نوعیت کا معاملہ ہے، جس میں غیر قانونی دلائل اور جرائم کے مرتکب افراد کی گواہیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے فیصلہ صادر کیا گیا ہے۔
امریکی عدالتوں کی بد نیتی پر زور دینے والے جناب یلدرم نے مزید کہا کہ “نتیجے اور اسکرپٹ کے پہلے سے تیار شدہ اس مقدمے کی کاروائی کا پوری دنیا نے مشاہدہ کیا ہے۔ہمارے نزدیک امریکی عدالتوں کے فیصلے کی کوئی وقعت نہیں۔ ترکی ایک قانونی مملکت ہے۔ اگر اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم ضرور کاروائی کریں گے۔





