دہشت گردی کے الزام کا سامناکررہے حافظ سعید نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بتایادہشت گرد؟

اسلام آباد نئی دہلی ۔6جنوری(ملت ٹائمز)
26/11 حملہ کے مجرم سمجھے جانے والے حافظ سعید ان دنوں پاکستان میں سیاسی سطح پر سرگرم نظر آرہے ہیں اور ملی مسلم لیگ کے نام سے انہوں نے ایک پارٹی کی بھی تشکیل دی ہے ،ان کا دعوی ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہے اور جان بوجھ کر ان کے خلاف سازشیں کی جارہی ہے ،پاکستان سمیت دنیا کی کوئی بھی عدالت 2012 سے اب تک ان پر کوئی الزام ثابت نہیں کرسکی ہے ۔حافظ سعید نے ان خیالات کا اظہار بی بی سی کی نمائندہ شمائلہ جعفری سے گفتگو کے دوران کیا ۔
انٹرویو میں حافظ سعیدنے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی سخت حملہ کرتے ہوئے انہیں دہشت گرد بتایا ،دراصل نمائندہ نے حافظ سعید سے سوال کیا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں ثبو ت وشواہد کی بنیاد پر بات کرتاہوں ڈھاکہ میں نریندر مودی نے اپنی زبانی یہ اعتراف کیا تھاکہ پاکستان کو تقسیم کرنے میں ہم نے تعاون دیا تھا اور یہ سب ہماری وجہ سے ہواتھا تو اب دنیا کی کسی بھی عدالت میں ہمیں اور ان کو کھڑ اکردیا جائے اور یہ پوچھاجائے کہ کون ہے حقیقی دہشت گرد؟۔
حافظ سعید نے انٹر ویو میں خود کو بے قصور بتاتے ہوئے تمام الزمات کو خارج کیا اور کہاکہ عدلیہ میں میرے خلاف کوئی قصور ثابت نہیں ہوسکاہے ،عوام میرے ساتھ ہے ، مجھے تمام طرح کی پابندیاں بین لاقوامی دباﺅ میں عائد کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ حافظ سعید ہندوستان کے مجرم سمجھے جاتے ہیں اور خفیہ ایجنسیوں کے مطابق 26/11 حملہ کے اصل ماسٹر مائنڈ وہی ہیں ۔