دارالعلوم وقف دیوبند کا ایک اور نمایاں اقدام ،انگریزی زبان میں سہ ماہی میگزین کی شروعات

مولانا محمد سالم قاسمی اور مولانامحمد سفیان قاسمی وائس آف دارالعلوم دیوبند کا اجرا کرتے ہوئے (تصویر:دارالعلوم وقف دیوبند)

دیوبند۔22جنوری(ملت ٹائمز)
علم وتحقیق اور مذہبی علوم میں نمایاں شناخت رکھنے کیلئے دنیا بھر میں مشہور سرزمین دیوبند میں دارالعلوم وقف دیوبند نے انگریزی زبان میں ایک سہ ماہی میگزین کی شروعات کی ہے ۔ملت ٹائمز کو موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق دارالعلوم وقف دیوبند کے شعبہ بحث وتحقیق حجة الاسلام اکیڈمی کے زیر اہتمام بزبان انگریزی سہ ماہی مجلہ ”وائس آف دارالعلوم“Voice of Darul Uloom کا اجراءمسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر اور دارالعلوم وقف دےوبند کے صدر مہتمم مولانا محمد سالم قاسمی کے ہاتھوں عمل مےں آےا ، اس موقع پر مولانا محمد سالم قاسمی نے اظہار خےال کرتے ہوئے فرماےا کہ اسلام اےک آفاقی اور دائمی مذہب ہے ، اس کے پےغامات اور اس کی تعلےمات کسی اےک طبقہ کےلئے محدود نہےں ہے، اس کی آفاقےت اس بات کی متقاضی ہے کہ عالمی پےمانے پر اس کی نشر واشاعت اور دعوت وتبلےغ کا فرےضہ انجام دےا جائے، قرآن کرےم نے بھی تبلےغ اسلام کے بے شمار فضائل واحکامات ذکر فرمائے ہےں ، خود آپ ﷺ نے جملہ عصری وسائل کا استعمال فرماتے ہوئے اسلام کے پےغام کو دنےا کے گوشے گوشے مےں پہونچاےا، آج جبکہ اسلامی تعلےمات سے ناواقفےت کی بناءپر لوگ مذہب اسلام کو اپنا ہدف تنقےد بنارہے ہےں ، تو اےسے مےںاس بات کی ضرورت شدےد ہوجاتی ہے کہ جملہ عصری مناہج واسلوب اور اسباب وسائل اختےار کرتے ہوئے اسلام کے آفاقی پےغام کو دنےا کے گوشے گوشے مےں پہونچائےں ،تاکہ اسلام کی تعلےمات کے تئےں لوگوں کو غلط فہمےاں دور ہوں اور اسلام کا صحےح پےغام واحکام ان تک پہونچے ، اس عمل کےلئے موجودہ دور مےںدےگر بہت سے اسباب وسائل مےں سے اےک مضبوط اور قوی ذرےعہ زبان بھی ہے ، اور خصوصاً انگرےزی زبان جوکہ موجودہ دور مےں عالمی زبان کا درجہ قرار پاچکی ہے ، اس عالمی زبان کو دعوت وتبلےغ کا ذرےعہ بناےا جائے اور اس کے ذرےعہ اس کے آفاقی تعلےمات کو لوگوں تک پہنچاےا جائے، انہوں نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ دارالعلوم وقف دےوبند کا شعبہ بحث وتحقےق حجة الاسلام اکےڈمی اپنی توجہ کا ارتکاز اس جانب بھی کئے ہوئے ہے، دوسالہ شعبہ انگرےزی مےں کامےاب فضلاءکی تےاری کے بعد اب سہ ماہی ”وائس آف دارالعلوم“ بزبان انگرےزی شائع کےا جارہا ہے ، اللہ تعالیٰ اسے مقبولےت عطاءفرمائے اور دعوت خےر کا ذرےعہ بنائے ۔دارالعلوم وقف دےوبند کے مہتمم مولانا محمد سفےان قاسمی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”وائس آ ف دارالعلوم “ بزبان انگرےزی کی اشاعت ےقےنا دارالعلوم وقف دےوبند کی ترقےات کی جانب ہوتی پےش رفت کا اےک اہم حصہ ہے ، اس کے لئے شعبہ بحث وتحقےق حجة الاسلام اکےڈمی اور اس کے افراد قابل مبارکباد ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور مےں انگرےزی زبان عالمی زبان کا درجہ رکھتی ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ دعوت اسلام کے لئے خصوصاً اس زبان کو ذرےعہ اور وسےلہ بناکر اغےار کو اسلامی تعلےمات واحکامات سے روشناس کرائےں اور مجھے امےد ہے کہ ےہ رسالہ اس باب مےں نماےاں اہمےت اور مقام کا حامل ہوگا ، ترقےات کی بلندےوں کو چھوئے گا اور ساتھ ہی علماءدیوبند کے اعتدال فکر ونظر کا ترجمان ثابت ہوگا، حضرت مولانا سالم قاسمی کے ہاتھوں سہ ماہی وائس آف دارالعلوم کا اجراءعمل مےں آےا ، اس موقع پر رسالہ کے مدےر مولانا ڈاکٹر شکےب قاسمی کے علاوہ مولانا مفتی عارف ،قاری محمد واصف ،مفتی اسعد قاسمی ، مفتی سجاد قاسمی ،مولانا اظہار الحق اور مولانا جمشید عادل وغےرہ بطور خاص موجود رہے ۔


ملت ٹائمز ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، اسے مظبوط میڈیا ہاوس بنانے اور ہر طرح کے دباو سے آزاد رکھنے کیلئے مالی امداد کیجئے

SHARE