یہاں پرآپ ہندوبنائیں مندر ،ہم مسلمان دوسری جگہ تعمیر کریں گے مسجد ،رام کے نام پر عبادت خانہ کی تعمیر بہتر کارنامہ :روی شنکر سے ملاقات کے دوران مولانا سلمان ندوی نے پیش کیا یہ فارمولہ

بنگلور۔8فروری (ملت ٹائمز)
اجودھیا تنازع پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے رکن تاسیسی مولانا سلمان ندوی نے بالآخر آج ایک مسلم وفد کے ساتھ شری شری روی شنکر سے ملاقات کرلی ہے ،ملاقات کے دوران مولانا نے یہ فارمولانا پیش کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ متنازع مقام پر ہندﺅ رام مندر بنالیں بلکہ وہ بنی ہوئی ہے اور مزید جس طر بہتر انداز میں چاہیں وہ بناسکتے ہیں،ہم مسلمان اس محلے میں مسجد بنائیں گے جہاں مسلم آبادی ہے ،پہلے بھی مسجد ویران تھی اور یہاں نماز نہیں ہورہی تھی ۔مولانا سلمان ندوی نے یہ بھی کہاکہ ایک معاہدہ نامہ بھی تیار کیا جائے جس میں وضاحت ہوکہ آئندہ کسی مسجد ،مدرسہ اوردرگاہ پر قبضہ نہیں کیا جائے گا نیز قصورواروں کو سزا بھی دی جائے گی ۔مولانا سلمان ندوی نے میٹنگ میں فقہ حنبلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اسلام کے چار فقہی مسائل میں سے ایک میں یہ گنجائش بھی ہے کہ ضرورت کے پیش نظرمسجد کی جگہ تبدیل کی جاسکتی ہے اور اس سے بڑی ضرورت اور کیا ہوگی ۔
مولانا سلمان ندوی نے شر ی شری روی شنکر کی کوششوں کی خوب تعریف بھی کی اور کہاکہ ہم لوگوں کی لکھنو میں دوملاقات ہوچکی ہے ،یہ تیسر ی میٹنگ ہے اور اگلی میٹنگ ہم اجودھیا میں کریں گے ۔ اس سلسلہ کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور یہ امیدرکھتے ہیں کہ بہتر نتیجہ آئے گا ۔انہوں نے روی شنکر سے کہاکہ آپ کچھ سادھو سنتوں کو لیکر آئیں ہم بھی کچھ اور علماءکو لیکر آئیں گے ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور ڈالاکہ ہماری بات ججز تک پہونچی چاہیئے تاکہ وہ اس جانب سوچیں اور انسانیت کیلئے ہماری ہونے والی پہل پر وہ غور کریں ۔مولان ندوی نے یہ بھی کہاکہ آخری میٹنگ ہم لوگوں کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ہوگی اور تمام صورت حال سے انہیں آگاہ کریں گے

ملت ٹائمز ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے، اسے مضبوط میڈیا ہاوس بنانے اور ہر طرح کے دباو سے آزاد رکھنے کیلئے مالی امداد کیجئے

مولانا سلمان ندوی نے اپنی گفتگو میں رام کو قابل احترام قرار دیتے ہوئے کہاکہ رام کے بارے میں ایک خیال یہ ہے کہ وہ پیغمبر تھے اس لئے مسلمان رام ،کرشن سمیت تمام اہم شخصیات کو برا نہیں کہتے ہیں،اگر ان کی کوئی یادگار تعمیر کی جاتی ہے تو یہ اچھی بات ہوگی ،رام مندر میں ایک ایک ایشور کی پوجا ہوگی تو کوئی جھگڑا بھی نہیں ہوگی اور اس طر ح رام کے نام پر ایک عبادت خانہ کی تعمیر ہوتی ہے جس میں ایک ایشور کی عبادت ہوگی تو مسلمان اور ہندو کے درمیان کو جھگڑا ہی نہیں ہوگا ۔
واضح رہے کہ مولانا سلمان ندوی نے بنگلور کی میٹنگ میں ہونے والی اپنی پوری گفتگو کی ویڈیو کو یوٹیوب پر شباب الاسلام کے نام سے بنے اکاﺅنٹ پر اپلوڈ کیا ہے اور یہ خبر اسی تقریر سے ماخوذ ہے ۔میٹنگ میں گفتگوکے دوران مولانا بہت خوشگوار موڈ میں بھی نظر آرہے ہیں ۔