مسجد سمیت کسی بھی عبادت گاہ پر لاﺅڈ اسپیکر نہیں لگنا چاہیئے ،سونونگم کی بات سے مجھے اتفاق ہے :جاوید اختر

ممبئی ۔9فروری(ملت ٹائمز)
گلوکار سونونگم کے ذریعہ تقریباً ایک سال قبل مساجد پرنصب لاﺅڈاسپیکر پر دی جانے والی اذان دینے کے بارے میں ایک متنازع بیان کی نغمہ نگار جاوید اختر نے حمایت کی ہے اور کہا کہ مسجد ہی نہیں بلکہ دیگر عبادت گاہوں پر لاﺅڈاسپیکر نصب نہیں کیے جانے چاہئے۔ایک ٹویٹ کے ذریعہ انہوں نے یہ باتیں کہیں۔
نیوز 18 اردو کی رپوٹ کے مطابق جاوید اختر نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ”سونو نگم نے مسجد پر لاوڈاسپیکر نصب کیے جانے پر جو بیان دیا ،اس سے میں اتفاق کرتا ہوں،مسجد ہی نہیں بلکہ رہائشی علاقوں میں واقع دیگر مذہبی مقامات پر لاوڈاسپیکر نصب نہیں کیے جانے چاہئے اور ان کی اجازت نہیں دی جانا چاہئے “۔
جاوید اختر کے بیان کی شدیدمذمت کی جارہی ہے ، کیونکہ انہوں نے ایک سال قبل دیے جانے والے سونونگم کے بیان کو ایک بار پھر اکھاڑا ہے جبکہ ایک سال کے عرصے میں ان کے بیان کو بھلا دیا گیا تھا۔