عراق میں اغواکیے گئے 39ہندوستانیوں کی موت پر مرکزی جمعیت اہل حدیث کا اظہار افسوس

نئی دہلی :21مارچ(پریس ریلیز)
تےن سال قبل عراق مےں داعش کے ذرےعہ اغوا کےے گئے ۹۳معصوم ہندوستانی شہرےوں کی موت کی اندوہناک خبرسے ہم سارے بھارتی سوگوار ہےں اوردنےا کے سارے امن پسند لوگ انتہائی غم واندوہ مےں مبتلا ہےں۔ہم اس طرح کی سرگرمےوںکودہشت گردانہ اورظالمانہ عمل قرار دےتے ہوئے داعش وغےرہ کی خونرےزےوں اور زےادتےوں کی پرزورمذمت کرتے ہےں اور اس جیسی تنظےموں اورجماعتوں اوران کی پشت پناہی کرنے والوںکو ظلم وزےادتی سے روکنے کے لئے اورپرامن شہرےوں اورمختلف جالےات اوراقوام سے تعلق رکھنے والے بے قصوروں کو اغوا کرکے ان کی جان لےنے والوں کے خلاف سخت کارروائی اورسزا کا مطالبہ کرتے ہےںتاکہ انسانےت کے لئے ےہ ناسور ہمےشہ کے لئے ختم ہوجائے اورسارا سنسارامن وآشتی اوربھائی چارہ کا گہوارہ بن جائے۔ےہ باتےں مرکزی جمعےت اہل حدےث ہند کے امےرمولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری اےک بےان مےںبتائےں۔
امےر جمعےت نے کہا کہ داعش اےک دہشت گردتنظےم ہے اوراس کی حرکتےں غےرانسانی وقابل مذمت ہےںاوراس کا تعاقب اوربےخ کنی وقت کی اہم ضرورت ۔
انہوںنے اپنے بےان مےں متوفےن ومظلومےن کے ورثاءومتعلقین اورپورے ملک کوقلبی تعزےت پےش کرتے ہوئے کہا کہ مصےبت کی اس گھڑی مےں مرکزی جمعےت اہل حدےث ہنداپنے ان بھائےوں اورسارے دےش واسےوںکے غم مےں برابرکی شرےک ہے۔