لکھنو۔9اپریل(ملت ٹائمز)
اتر پردیش میں بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کلدیپ سنگھ پرریپ کا الزام لگانے والی لڑکی کے باب کی موت کی خبر اب سامنے آئی ہے ۔اے بی پی نیوز کے مطابق یوپی کی لڑکی اپنی شکایت لیکرسی ایم ہاﺅس پہونچی تھی جہاں اس کی شکایت نہیں سنی گئی ،دھکا دیکر باہر نکال دیاگیا اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس کے باپ کی جیل میں موت ہوگئی ہے ۔موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے تاہم کہاجارہاہے کہ ایم ایل اے کے بھائی نے مارنے کی دھمکی دی تھی ۔ سماجی وادی پارٹی اور کانگریس نے اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے یوگی سرکار پر شدید الزمات لگائے ہیں
Lucknow: A woman & her family allegedly attempted suicide outside CM Residence. Her family alleges the woman was raped by a BJP MLA & his accomplices & no action is being taken. pic.twitter.com/Srl5yQqhXP
— ANI UP (@ANINewsUP) April 8, 2018
۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ دو دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک پارٹی کی طرف سے ریپ کے ملزم کلدیپ سنگھ سے کوئی پاچھ تاچھ ہوئی ہے اور نہ ہی متاثرہ لڑکی کی شکایت پر کوئی توجہ دی گئی ہے بلکہ شکایت لیکر سی ایم ہاﺅس پہونچنے پر اسے دھکے دیکر باہر نکال دیاگیا ۔
https://www.facebook.com/millattimes/videos/2105259253041996/