پرانی دہلی کے مختلف مقامات پر جشن یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

نئی دہلی(نامہ نگار)
72ویںےوم آزادی کے موقع پرراجدھانی کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی تقاریب کا انعقاد ہوا ،جسمیں مجاہدین آزادی کو ےاد اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اسی سلسلے میں المصباح سینئر سیکنڈی اسکول باڑ ہ ہندوراﺅ میں جھنڈا سلامی پروگرام منعقد ہوا۔پیر زادہ الحاج انوار احمد قریشی کی سرپرستی میں منعقدہ پرچم کشائی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق مرکزی وزیر جگدیش ٹائٹلر نے شر کت کی ۔ اس موقع پر جگدیش ٹائٹلر نے تمام آزادی کے متوالوں کو سلام اور اپنا خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنگ آزادی تمام مذاہب نے مل جل کرلڑی، جسکو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔سابق رکن اسمبلی راجیش جین نے کہا کہ مجاہدین آزادی نے جو ملک کےلئے قربانیاںپیش کیں ہیں،انہیں یاد رکھنا چاہئے اور آزادی کے متوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنا بھی ہمارا فرض ہے۔یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے الحاج پیرجی انوارقریشی نے کہا کہ وطن عزیز کو آزادی دلانے کیلئے بلا تفرےق مذہب و ملت نے قربانےاں پیش کیں اور انگرےزوں کو ہندوستان چھوڑنے پر مجبور کےا،جن لوگوں نے ملک کو آزادی کیلئے قربانیاں دیں، انکے جذبات کی قدر اور انکا اعتراف کرنا چاہئے۔اس موقع پرالمصباح سینئر سیکنڈری اسکول اسکول کی طا لبات نے کئی رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے ، وہیں مہمانان کے ہاتھوںاول ، دوئم اور سوئم آنےوالی طالبات کو انعا مات بھی تقسیم کئے اورتعلیمی میدان میں نمایاں خد مات ادا کر نے والی اسکول کی ٹیچرس کو بھی اس مو قع پر انعا مات سے نوازا گیا۔ اس موقع پرالمصباح اسکول کی اساتذہ میں رضا احمد صدیقی، غزالہ صاحبہ،انصار حسین، محشرصاحبہ، تفضیل حسین ودیگر ٹیچر اور والدین موجودتھے۔خصوصی شرکامیںنعیم احمد پیر جی،محمد سلمان جاوید ،محمد سعیدخان، نسیم قریشی،پریم ودھوا، حاجی محمد فہیم، اقبال شاہ جی ، گرچرن داس، پرتاپ نارائن، فاروق ذکی، محمد عامرقریشی، حاجی حفیظ الدین، عبد اللہ خباب سمیت کثیر تعداد میں مقامی وغیر مقامی باشندوں نے شر کت کی۔دوسری جانب فراشخانہ میں واقع زوبی پبلک اسکول میںجشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ، جسمیں اسکول کے مختلف جماعتوں کے درجنوںطلبا نے حب الوطنی نغمے،نظمیں اور آزادی سے متعلق پروگرام پیش کئے اور ناظرین سے دادوتحسین حاصل کی۔اس موقع پراسکول کے ایم ڈی انیس دُرانی نے مہمانان کااستقبال کرتے ہوئے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور مجاہدین آزادی کا مختصراًتعارف کرایا۔مہمان خصوی جمعیة علمائے ہند کے اہم رُکن مولانا ضیا ءاللہ قاسمی نے آزادی کے واقعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اوربچوں کی جانب سے پیش کئے گئے پروگرام کی تعریف اور حو صلہ افزائی کی۔مولانا ضیاءاللہ نے بچوں کویو م آزادی کے واقعات سے روشناس کرا تے ہوئے کہاکہ یوم آزادی ملک کے باشندوں کو متحدرہنے کا پیغام دیتاہے اور مجاہدین آزادی کی بھی خواہش تھی کہ ہمارا ملک ایک عظیم جمہوریت پسند ممالک میں شمار کیا جائے۔سماجی کارکن اے آر آزاد نے تحریک آزادی کے واقعات پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ہمیں آزادی کے سپا ہیوں سے سبق حا صل کر نا چا ہئے،کسطرح آزادی کے متوالوں نے ملک کو آزاد کرا نے کی لگن میں پھا نسی کے پھندوں کو ہنستے ہنستے چوم لیا اور اپنے جان ومال کو وطن کی راہ میں قر بان کر دیا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چا ہئے کہ وطن سے اور وطن کی ترقی اور خوشحالی کے آگے کوئی چیز بڑی نہیں ہے، نیز ہمیں اپنے وطن پر ہر قسم کی قر بانی دینے کیلئے تیار رہنا چا ہئے۔اس موقع پراسکول کے چےئر مین ازلان شاہ کے علاوہ اسکو لی اساتذہ میںآسیہ ،عتیقہ ،امرین ،ایمن ،آفرین ، ثمیہ ،اروبا ،نبیلا ،سُمبل سمیت دیگرٹیچر موجودتھے۔

SHARE