سعودی عرب کے 88ویں قومی دن کی مناسبت سے سفیر الساطی کاخصوصی پیغام، محمد اور شاہ سلمان کی قیادت میں مملکت مسلسل ترقی کی جانب رواں دواں

ہندوستان اور سعوی عرب کے تعلقات میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں اس وقت 32 لاکھ کے قریب ہندوستانی کام کر رہے ہیں

نئی دہلی (ملت ٹائمز)

23 ستمبر کو سعودی عرب کا 88 واں قومی دن منایا جائے گا۔ اس موقع پر ہندوستان میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سعود الساطی نے کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں ان کے ملک نے مختلف شعبوں میں ترقی کی نئی منزلیں قائم کی ہیں، یہ قائد عرب خطے میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہيں- سعودی عرب نے 2030 تک مملکت کے لئے ترقی کا جو نیا پلان تیار کیا ہے اس کے مطابق ہر سال تین کروڑ حاجی اور معتمرین ہر سال یہ مذہبی فریضہ ادا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ زائرین کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے سفر کو بھی آسان بنایا جائے گا- حرمین ریل روڈ کا پروجیکٹ اسی سال کے آخر میں شروع ہو جائے گا۔ اور 425 کلومیٹر کا لمبا مکہ- مدینہ کا سفر ڈھائی گھنٹے سے کم عرصے میں طے کیا جائے گا۔ اس ٹرین سفرسے ہر سال 6 کروڑ لوگ سفر کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ہی مسجد الحرام کی توسیع کا پروگرام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اور خانہ کعبہ کے 78 نئے دروازے بنائے جائيں گے۔ ہندوستان کے ساتھ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر الساطی نے کہا کہ یہ ایک ہمارا قریبی ساتھی ہے۔ ہندوستان اور سعوی عرب کے تعلقات میں ہر شعبے میں ترقی ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں اس وقت 32 لاکھ کے قریب ہندوستانی کام کر رہے ہیں- یہاں قابل ذکر ہے کہ 23 ستمبر  1932 میں بانی شاہ عبد العزیز بن عبد الرحمن آل سعود کی سرپرستی میں سلطنت متحد ہوئی جس کا جشن ہر سال منایا جاتا ہے۔ سعودی عرب کے 88 ویں قومی دن کے موقع پر جاری پیغام میں سعودی سفیر ڈاکٹر الساطی نے کہا کہ اس دن ہم ایک جدت پسند ملک اور بین الاقوامی سطح پر ایک بڑا کھلاڑی بننے کا گزشتہ نو دہائیوں میں ہمارے عظیم ملک نے جو ترقی کی ہے، اس کا جشن مناتے ہيں۔ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد عالی جناب شہزادہ محمد بن سلمان کی لیڈر شپ میں ہماری قوم کے تاریخی سفر میں ایک دیگر سنگ میل واقعہ 25 اپریل 2016 کا بھی ہے جس دن ویژن 2030 کا اعلان کیا گیا۔ یہ ویژن ہمارے طویل مدتی اہداف کا اظہار کرتا ہےاور ہمارے ملک کی طاقت اور صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ ہماری لیڈر شپ کا ویژن ایک مضبوط، خوشحال اور مستحکم سعودی عرب کا ہے جو سبھی کو مواقع مہیا کراتا ہے۔ یہ ویژن اقتصادی گونا گونی، سعودی نوجوان شہریوں اور خواتین میں ہنر مندی کو بڑھانے اور سلطنت کے بےپناہ قدرتی وسائل کے فعال استعمال پر زور دیتا ہے۔ ڈاکٹر الساطی نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم اپنے ملک کی ترقی کو یقینی بنانے اور اپنی عوام کے لئے خوشحالی لانے پر توجہ دیتے ہیں، عین اسی وقت ہمیں اپنے خطے میں متعدد چیلنجوں کا بھی سامنا ہے تاہم ایک امن پسند ملک کے طور ہم اپنے ایک ذمہ دارانہ رول کو نبھانا بھی جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر الساطی نے کہا کہ مشرق وسطی سمیت دنیا میں سیاسی اور اقتصادی استحکام کو یقینی بنانا سعودی عرب کی عظیم ترین ترجیحات ہیں۔ امن، استحکام، عدم مداخلت، اچھے پڑوسی اور خطہ کی خوشحالی ہمارے رہنما اصول بنے رہیں گے۔ ہمارا ملک انتہا پسندی اور دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں اپنا سرکردہ رول نبھانا جاری رکھے گا۔

SHARE