مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز,گھر بیٹھے اُردو میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہرا موقع

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی 1998ءمیں پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے تحت کُل ہند دائرہ کار کی حامل یونیورسٹی کی حیثیت سے قائم ہوئی۔ ایکٹ کے مطابق اردو زبان کی ترویج وترقی‘ اردو ذریعہ تعلیم سے اعلیٰ تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم کی فراہمی اور تعلیم نسواں پر خصوصی توجہ اس یونیورسٹی کے مقاصد میں شامل ہےں۔ ایکٹ میں یونیورسٹی کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ فاصلاتی اور کیمپس (روایتی ) دونوں طریقوں سے تعلیم فراہم کرے۔
یونیورسٹی نے اپنے قیام کے پہلے ہی سال نظامت فاصلاتی تعلیم کے قیام کے ذریعہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا تھا۔ یونیورسٹی نے اپنے اغراض و مقاصد کے پیش نظر ایسے اردو طلبہ کو دوبارہ تعلیم کے دائرے میں لانے کا ہدف بنایا ہے جو کسی وجہ سے روایتی طرز تعلیم کا سفر جاری نہیں رکھ پائے۔ ان میں لڑکیوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ ”تعلیم گھر کی دہلیز پر“ کے نعرے کے ساتھ شروع کی گئی فاصلاتی تعلیم کی پہل نے جہاں اپنی افادیت ثابت کردی ہے وہیں، مانو کی نظامت فاصلاتی تعلیم بھی مسلسل اپنی وسعت اور رسائی میں اضافہ کر رہی ہے۔ یونیورسٹی کا ”خود اکتسابی مواد“ (سیلف لرننگ مٹیریل) طلبہ میں کافی مقبول ہے۔ یونیورسٹی کے مرکز برائے تدریسی ذرائع ابلاغ کے تیار کردہ ویڈیو اسباق پر مشتمل خصوصی یوٹیوب چینل بھی کارکرد ہے۔ ہندوستان کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو جوڑنے کے لیے ملک کی 11 ریاستوں کے شہروں بنگلور، بھوپال، دربھنگہ، پٹنہ، کولکتہ، رانچی، دہلی، ممبئی، سری نگر جیسے شہروں میں یونیورسٹی کے مراکز کام کر رہے ہیں۔ جبکہ حیدرآباد، امراوتی، جموں ، لکھنو¿ اور نوح (میوات) میں ذیلی علاقائی مراکز قائم ہیں۔
اس سال پہلی مرتبہ فاصلاتی کورسز کے داخلے آن لائن دیئے جارہے ہیں۔ اس لیے طلبہ کو اپنا فارم آن لائن ہی پر کرنا ہوگا۔ آن لائن فارم اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہیں۔
داخلے:
یونیورسٹی نے اس سال 4 نئے کورسز ایم اے عربی ، ایم اے اسلامک اسٹڈیز ، ایم اے ہندی اور بی کام متعارف کیے ہیں۔ ان کے علاوہ سابقہ کورسز ایم اے (اردو،انگریزی،تاریخ)، بی اے ، بی ایس سی (لائف سائنسز)، بی ایس سی (فزیکل سائنسز) ، ایک سالہ ڈپلوما ٹیچ انگلش اور ماس کمیونکیشن اینڈ جرنلزم اور چھ ماہی سرٹیفکیٹ کورسز اہلیت اردو بذریعہ انگریزی و فنکشنل انگلش میں بھی داخلے دیئے جارہے ہیں۔
داخلے کے شرائط:
ایم اے عربی: یوجی سی سے منظورشدہ ہندوستان کی کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ مدت کی کوئی بھی ڈگری یا اس کے مساوی۔ امیدوار کو گریجویشن یا اس کے مساوی سطح پر ایک زبان کے طور پر بطور اختیاری کورس یا بطور مضمون عربی پڑھا ہونا چاہئے۔
ایم اے انگریزی: یوجی سی سے منظور شدہ ہندوستان میں قائم کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ ڈگری پروگرام۔
ایم اے ہندی: یوجی سی سے منظورشدہ ہندوستان کی کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ مدت کی کوئی بھی ڈگری یا اس کے مساوی۔ امیدوار کو گریجویشن یا اس کے مساوی سطح پر ایک زبان کے طور پر بطور اختیاری کورس یا بطور مضمون ہندی پڑھا ہونا چاہئے۔
ایم اے (تاریخ، اسلامیات اور اردو): یوجی سی سے منظور شدہ ہندوستان میں قائم کسی بھی یونیورسٹی سے تین سالہ ڈگری پروگرام۔ امیدوار کو 10+2+3 سطح پر اردو بطور مضمون پڑھا ہونا چاہئے۔
بی اے، بی کام اور بی ایس سی: بی اے میں داخلہ کے لیے 10+2 یا مساوی سند ضروری ہے۔ ایسے طلبہ جنہوں نے 10+2 یا انٹرمیڈیٹ کامیاب کیا ہو بی کام میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ سائنس کے مضامین سے 10+2 یا انٹرمیڈیٹ کرنے والے طلبہ بی ایس (حیاتی علوم اور طبیعی علوم) متعلقہ کورس میں داخلے کے اہل ہیں۔
ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن: حالیہ دور میں الکٹرانک اور انٹرنیٹ صحافت نے اہمیت حاصل کرلی ہے۔ میڈیا کے میدان میں تربیت یافتہ صحافیوں کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 10+2 کامیاب امیدوار اس میں داخلے کے اہل ہیں۔
ڈپلوما ان ٹیچ انگلش: ایک سالہ ڈپلوما پروگرام جسے طلبہ اور انگریزی اساتذہ کو انگریزی میں مہارت کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ کوئی بھی گریجویٹ یا مساوی ڈگری یافتہ اس میں داخلے کا اہل ہے۔
سرٹیفکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی: ایسے امیدوار جو انگریزی لکھنا اور پڑھنا جانتے ہوں اور یکم اکتوبر 2018تک ان کی عمر 18 سال ہو تو اس میں داخلے کے اہل ہیں۔ ایسے افراد جو تعلیمی اداروں جیسے لائبریریوں، آرکائیوزاور میوزیم میں کام کرتے ہوں ان کے لیے یہ کورس کافی معاون ثابت ہوگا۔
سرٹیفکیٹ کورس ان فنکشنل انگلش: اس پروگرام کا مقصد اردو بولنے والے افراد کو انگریزی بول چال اور تحریری مہارت میں اضافہ کے لیے تربیت دینا ہے۔ ایسے طلبہ جو 10 ویں کامیاب ہوں اس کے اہل ہیں۔
مدرسہ کے طلبہ بھی مانو کے کورسز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے داخلوں کے لیے منظور شدہ مدرسوں کی فہرست ای پراسپکٹس میں دی گئی ہے۔
ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ http://manuu.ac.in/admissions/odl2018 پر دستیاب ہیں۔درخواست 200 روپے کے رجسٹریشن فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنی ہوگی۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 30ستمبر 2018ہے۔
امیدوار مزید تفصیلات کے لیے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسیز ہیلپ لائن 040-23008463، 040-23006612/13/14/15 Extn: 1801 یا اوقات کار میں موبائل نمبر 6301910770 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ حیدرآباد (شہر)، نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ (بہار)، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر (جموں و کشمیر)، جموں، لکھنو میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سنٹرس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ رابطہ کی تفصیلات www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
SHARE