ترکی کی اہم یونیورسٹیزمیں ہندوستان سمیت دیگر بیرون ممالک کے طلبہ لے سکتے ہیں داخلہ ،اسکالر شپ اور دیگر سہولیات کا بھی انتظام

2018 میں ایک لاکھ 35 ہزار طلبا نے “ترکیہ اسکالرشپس” کے لئے رجوع کیا تھا۔ دنیا کے تمام ہی گوشوں کے 160 ممالک کے17 ہزار 5 سو طلبا “ترکیہ اسکالرشپس “سے استفادہ
انقرہ(ایم این این )
ادارہ برائے سمندرپار ترک اور ترک برادریPresidency for Turks Abroad and Related Communities جسے ” YTB ” کے نام سے یاد کیا جاتا ہے نے غیر ملکی طلباءکو ترکی میں اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سےاسکالر شپ فراہم کرنے کی غرض سے سن 2019 کے لیے درخواستیں موصول کرنا شروع کردیا ہے۔
ترکی کے ادارہ برائے سمندرپار ترک اور ترک برادری” YTB” کی جانب سے فراہم کردہ “ترکیہ اسکالرشپ ” ترکی کی اعلی پائے کی یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے حصول، تعلیم مکمل کرنے اور شارٹ ریسرچ پروگرام کے زیرعنوان مختلف کیٹگریز میں حکومت ترکی کی جانب سے مالی وسائل فراہم کرتے ہوئے میرٹ کے مطابق سکالرشپ عطا کی جاتی ہے۔
حکومتِ ترکی کی جانب سے دی جانے والی کی اسکالرشپ ترکی اور دیگر ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے مقصد کے تحت ایک نٹ ورک کے ذریعے کام کررہا ہے۔” ترکیہ اسکالر شپس” کے حصول کے لئے 15 جنوری سے 20 فروری تک تمام ممالک رجوع کیا جاسکتا ہے۔ یہ درخواستیں بائی ہینڈ ڈاک کے ذریعے وصول نہیں کی جائیں گے اور نہ ہی رجوع کرنے کے لیے کسی ادائیگی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ درخواستیں برائے راست انٹرنیٹ کے ذریعےYTB کو بھجوائی جا سکتی ہیں۔ادارہ برائے سمندرپار ترک اور ترک برادری کی اسکالرشپس گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور ڈاکٹریٹ کے لئے عطا کی جاتی ہیں۔
سن 2018 میں ایک لاکھ 35 ہزار طلبا نے “ترکیہ اسکالرشپس” کے لئے رجوع کیا تھا۔ دنیا کے تمام ہی گوشوں کے 160 ممالک کے17 ہزار 5 سو طلبا “ترکیہ اسکالرشپس “سے استفادہ کرتے ہوئے ترکی مختلف شہروں کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
“ترکیہ اسکالرشپس” کو حاصل کرنے کے لیے تمام غیر ملکی طلبائ انٹرنیٹ کے ذریعے رجوع کرسکتے ہیں۔ “ترکیہ اسکالرشپس” کے لئے سال کی مختلف اوقات میں انٹرنیٹ کے ذریعے اپلائی کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔پہلے مرحلے میں تمام ضروری دستاویزات اور متعلقہ سرٹیفکیٹس اور ڈگریوں کا جائزہ لینے کے بعد دنیا کے ایک سو مقامات پر طلبا کو انٹرویو کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔
اکیڈمیشنز اور YTB کے ماہرین کی جانب سے کیے جانے والے انٹرویوز میں کامیاب طلبا کو “ترکیہ اسکالرشپس” عطا کی جاتی ہیں۔ اسکالرشپ حاصل کرکے ترکی آنے والے طلبائ پہلےسال ترکی زبان کا کورس مکمل کرنے کے بعد اپنی متعلقہ یونیورسٹیوں میں تعلیم کو جاری رکھتے ہیں۔
“ترکیہ اسکالرشپس” میں گریجویشن، پوسٹ گریجویشن، ڈاکٹریٹ اور ریسرچ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا کو قیام وطعام اور اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایک مخصوص رقم عطا کی جاتی ہے۔ اسکالر شپ حاصل کرنے والے تمام طلباءکو ترکی میں قیام کے دوران صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں اور اس مقصد کے لئے ان کی ہیلتھ انشورنس کا پریمیم بھی ادا کیا جاتا ہے۔
اسکالر شپ حاصل کرنے والے تمام طلباء کو پہلی بار ترکی آنے اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس اپنے ملک جانے کی ائیر ٹکٹ حکومت ترکی کی جانب سے ادا کی جاتی ہے۔(بشکریہ ٹی آر ٹی )
ترکی کی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ حاصل کرنے کے خواہاںطلبہ یہاں کلک کریں ۔