ہماری نیوکلیر توانائی ملک کی تباہی کے لیے نہیں بلکہ اس کے تحفظ کے لیے بنی ہے: سابق صدرجمہوریہ

ذاکر حسین دلی کالج کی گولڈن جبلی تقریب میں سابق صدرِ جمہوریہ شری پرنب مکھرجی کا اظہار خیال
دہلی(ایم این این)
کل مورخہ۲۲/ ستمبر۸۱۰۲ کو ذاکر حسین دہلی کالج(ایوننگ) میں کالج کی ساٹھ سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈگولڈن جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہندوستان کے سابق صدرِ جمہوریہ شری پرنب مکھرجی کو بحیثیتِ مہمانِ خصوصی تھے۔اس تقریب میں دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش تیاگی مہمانِ اعزازی کے طور پر شامل ہوئے۔اس پُر وقار تقریب کے آغاز میں کالج کا ترانہ گایا گیا۔اس کے بعد ذاکر حسین دلی کالج (ایوننگ) کے پرنسپل ڈاکٹر مسرور احمد بیگ نے استقبالیہ خطبہ دیا۔جس میں انھوں نے کالج کی تاریخ اور اسے جڑی اہم شخصیات کو والہانہ عقیدت میں خراجِ تحسین پیش کیا۔انھوں نے کالج کے پہلے پرنسپل پروفیسر محمود بیگ کی خدمات کوسراہتے ہوئے انہیں ایک عظیم انسان او رشخصیت کے علاوہ کالج کے تعلق سے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔انھوں نے کالج سے فارغ التحصیل کئی اہم نام بھی لیے جنھوں نے کالج اور قوم کا نام روشن کیا۔پروفیسر یوگیش تیاگی نے دلی میں ذاکر حسین کالج کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ذاکر حسین کالج نے جدید تعلیم کے معیار میں ایک قابل قدراضافہ کیا ہے۔شری پرنب مکھرجی نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ ذاکر حسین کالج ہندوستان کے شہرت یافتہ کالجوں میں شمار ہوتا ہے۔اس کالج کے اساتذہ اور طالب علموں نے ہندوستان کے کونے کونے میں جاکر زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات میں اہم خدمات انجام دیں ہیں۔انھوںنے ملک میں تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے پر زور دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس ملک کی نیوکلیر تو انائی ملک کی حفاظت کے لیے بنی نہ کہ اس کی تباہی کے لیے۔اس پروگرام کو مدھومتا چکروتی نے منعقد کرایا اور اس کی نظامت بھی موصوفہ ہی نے کی۔

اس موقعے پرشری پرنب مکھرجی کی خدمت میں ذاکر حسین کالج کے چیرمین پروفیسر شری پرکاش سنگھ نے شال اور سپاس نامہ پیش کیا۔جبکہ پروفیسر یوگیش تیاگی کی خدمت میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر بیگ سرور نے شال اور مومنٹو پیش کیاگیا۔آخر پر راشٹرایہ ترانہ کی رسم ادا کی گئی۔ اس تقریب میں جو معزز حضرات شریک ہوئے ان میں کالج میں خدمات دے چکے پہلے استاذ ریاض عمر،ساجد صاحب،ڈاکٹرشاہینہ تبسم،ڈاکٹر انجم،ڈاکٹر پونم،جے ۔ایل۔خزانچی،اشوک سبروال،ایس پی سنگھ،سوم ناتھ،ڈاکٹر مظہر احمد وغیرہ کے علاوہ کالج کے اسٹاف اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

SHARE