تفتیش کے نام پر این آئی اے مسلسل مسلمانوں کوہراساں کررہی ہے ،پی ایف آئی کا شدید احتجاج

کوئمبتور (ایم این این )
پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ریاستی سکریٹری محمد فیاض کی قیادت میں پاپولرفرنٹ کی جانب یکم اکتوبر کو کوئمبتور میں واقع NIAدفتر پر تفتیش کے نام پر مسلم نوجوانوں کو روزانہ حاضری دینے پر مجبور کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قبل ازیں ہسور روڈ تا ریس کورس تک ایک ریلی نکلی گئی جس میں خواتین سمیت ہزاروں کارکنان شریک رہے۔ اس موقع پر ریاستی سکریٹری محمد فیاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی بی جے پی کے گزشتہ چار سالہ دور اقتدار میں تمام شعبوں میں ناکام رہی ہے اور2019کے لوک سبھا انتخابات کو مد نظر رکھتے ہوئے سنگھ پریوار تنظیموں کی مدد سے فسادات کرواتی آرہی ہے۔ حکومت کے خلاف اختلاف رائے رکھنے والوں اور اقلیتی طبقات پر سرکاری مشینری،محکمہ انکم ٹیکس اور انٹلی جنس ایجنسیوں کا استعمال کرکے انہیں ہراساں کررہی ہے۔ملک کے خلاف کئے جانے والے دہشت گردانہ سر گرمیوں کیلئے قائم کی گئی NIAآج مسلمانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے اور سنگھ پریوار سے تعلق رکھنے والے فسطائی طاقتیں جو ملک میں متعدد بم دھماکے میں ملوث ہیں ان کومقدمات سے بری کرتی آرہی ہے۔اجمیردرگاہ بم دھماکہ مقدمہ میں جرم کا اعتراف کرنے والے مجرم اسیمانندا کو رہا کرکے NIAنے اپنی ذہنیت کا ثبوت دیا ہے۔تمل ناڈو میں بھی NIA نے ایک ہندو تنظیم سے تعلق رکھنے والے سسی کمار کے قتل کی تفتیش کرنے کے آڑ میںکوئمبتور کے مسلم نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے اور تفتیش کے نام پر سینکڑوں مسلم نوجوانوں کو روزانہ کوئمبتور میں واقع این آئی اے دفترپر بے وقت حاضری دینے پر افسران مجبور کرتے آر ہے ہیں ۔ حیرت کی بات ہے کہ تمل ناڈو میں کئی قتل کے واقعات میں صرف ہندتوا تنظیم سے تعلق رکھنے والے سسی کمار قتل مقدمہ پر NIAکیوں دلچسپی دکھارہی ہے۔جبکہ جس دن سسی کمار کا قتل ہوا تھا اسی دن کوئمبتور کے ساکن عبدالرزاق کافسطائی طاقتوں نے قتل کیا تھا لیکن NIAاس قتل کیس پر کارروائی نہیں کررہی ہے۔ جس سے ہمیں خدشہ ہے کہ NIAبی جے پی کے اشاروں اور ایجنڈوں پر کام کررہی ہے۔ جس کے لیے ہم نے آج خواتین سمیت NIAدفتر میں رہنے کیلئے آئے ہیں تاکہ روز انہ کے تفتیشی عمل سے ہمارے نوجوانوں کو چھٹکارا مل سکے۔ پاپولرفرنٹ کا مطالبہ ہے کہ بی جے پی کے ایجنڈے پر کام کرنے والی NIA کو تحلیل کیا جائے۔اس موقع پر پاپولرفرنٹ کے ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن ابراہیم باشاہ،کوئمبتور ضلعی صدر انور حسین، ضلعی سکریٹری عباس ،محمد علی سمیت ہزاروں کارکنان شریک رہے۔

SHARE