جمشید پور میں معشوقہ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی ، عاشق فرار

متاثرہ مغربی بنگال کے ہاوڑہ کی رہنے والی ہے۔ دو دن پہلے عاشق اس کو ہاوڑہ سے جمشید پور لے کر آیا تھا
جمشیدپور(ایم این این )
جمشید پور میں اجتماعی آبروریز ی کا ایک معاملہ سامنے آیاہے ۔ذرائع کے مطابق عاشق نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر معشوقہ کی اجتماعی آبروریزی کی ہے اور ساتھ میں معشوقہ کے ساتھ بری طرح مار پیٹ بھی کی اور اس کو ندی کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے زخمی حالت میں لڑکی کو ایم جی ایس اسپتال میں داخل کرایا ، جہاں لڑکی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ لڑکی کا چہرہ بری طرح سے زخمی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ مغربی بنگال کے ہاوڑہ کی رہنے والی ہے۔ دو دن پہلے عاشق اس کو ہاوڑہ سے جمشید پور لے کر آیا تھا۔ بدھ کی رات اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر عاشق نے متاثرہ کی اجتماعی آبروریزی کی۔ بعد میں اس کو بری طرح سے مار پیٹ کر ندی کے کنارے پھینک دیا۔ صبح مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ مانگو پولیس معاملہ کی چھان بین میں مصروف ہوگئی ہے۔
مانگو تھانہ کے اے ایس آئی کا کہنا ہے کہ متاثرہ گزشتہ تین دن سے عاشق کے ساتھ تھی۔ بدھ کی رات کو اس کی آبروریزی کی گئی۔ مار پیٹ بھی کی گئی۔ صبح لڑکی بے ہوشی کی حالت میں ہاتھی گوڑا مندر کے پاس ملی ، جہاں سے اس کو اسپتال پہنچایا گیا۔ متاثرہ نے پولیس کو دئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تین لڑکوں نے اس واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے عاشق کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ فی الحال ملزم عاشق فرار ہے۔

SHARE