جموں وکشمیر میں دھماکہ ، 7 فوجی جوان شہید

Turkish forces are seen on Mount Barsaya in northeast of Afrin, Syria January 28, 2018.REUTERS/ Khalil Ashawi

ملی ٹینٹوں نے پہلے آئی ای ڈی دھماکہ کیا اور پھر فوج کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔
سری نگر(ایم این این )
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات کی شب ملی ٹینٹوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کر کے سکیورٹی فورسز کو اپنا نشانہ بنایا۔ اس حملہ میں فوج کے 7 جوان زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی جوانوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایک پولس افسر نے میڈیا کو بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لسیپورہ روڈ پر آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ دریں اثنا ملی ٹینٹ تنظیم جیش محمد نے بیان جاری کے کہ حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ملی ٹینٹوں نے پہلے آئی ای ڈی دھماکہ کیا اور پھر فوج کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی۔ فوجی کانوائی پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ لسوپورہ سے پلوامہ کی جانب جا رہے تھے۔ جیسے ہی گاڑی ایک پل سے گزری تبھی آئی ای ڈی دھماکہ ہوا اور اس کے بعد ملی ٹینوں نے فائرنگ کو انجام دیا۔ادھر حملہ کے فورا بعد فوج نے علاقہ کا محاصرہ کر لیا۔ ملی ٹینوں کے خلاف کارروائی کے لئے فوج کی اضافی نفری بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئی۔ ملی ٹینوں کے حملہ میں زخمی جوان فوج کی 55 آر آر یونٹ سے وابستہ ہیں۔

SHARE