ابھی نہیں حل ہوگا اجودھیا تنازع ۔جنوری سے شروع ہوگی مقدمہ کی سماعت

ایودھیا میں متنازعہ زمین کو تین حصوں مٰں تقسیم کیے جانے والے 2010 کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف داخل عرضی پر آج سماعت ہوئی تھی
نئی دہلی (ایم این این )
ایودھیا تنازعہ پر شروع ہوئی سماعت کچھ ہی منٹوں کے بعد جنوری 2019 تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ ملک میں رام مندر کی تعمیر کے بحث کے درمیان آج سپریم کورٹ میں جب سماعت ہوئی تو مختلف پارٹیوں کے لیڈران کے ذریعہ بیانات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا لیکن کچھ دیر کی سماعت کے بعد ہی آئندہ سماعت جنوری 2019 رکھ دی گئی اور تاریخ کا اعلان بھی بعد میں کیے جانے کی بات کہی گئی۔قابل ذکر ہے کہ ایودھیا میں متنازعہ زمین کو تین حصوں مٰں تقسیم کیے جانے والے 2010 کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف داخل عرضی پر آج سماعت ہوئی تھی۔

SHARE