یوگی کے وزیر نے کہا ہندو مسلم کو لڑانے والے اور مسلمانو سے نفرت کرنے والے خود ہی اپنی بیٹیوں کی شادی مسلمانوں کے گھر کرواتے ہیں

لکھنؤ: اتر پردیش کی حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے یوگی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا ہے، وزیر نے کہا کہ جو ہندو مسلم کے نام پر مسلمانوں کو لڑاتے ہیں، وہ خود ہی اپنی بیٹیوں کی شادی مسلمانوں کے گھر کرواتے ہیں.
مثال کےطور پر انہوں نے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی، پروین توگڑیا اور اشوک سنگھل کے نام گنائے. کہا کہ ان لوگوں نے اپنے خاندان کے لوگوں کی شادی مسلمانوں کے گھر کروائی ہے.
اتر پردیش کے سیتاپور ضلع کے علاقے میں بدھ کو منعقد سبھا میں سہیل دیو سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ہم یہاں پر مظلوم کے حق کو لے کر آئے ہیں. میں دلتوں اور پسماندہ طبقات کے حق کو لے کر آئے ہیں. میں دلتوں اور پسماندہ طبقات کی لڑائی لڑ رہا ہوں. بی جے پی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ بہت پسماندہ طبقات کو الگ سے ریزرویشن ملے گا، لیکن اب تک نہیں ملا.
رام مندر مسئلے کو لے کر انہوں نے کہا کہ یہ عدالت کے فیصلے اور معاہدے کی بنیاد پر ہی بنے گا. اس دوران راج بھر نے کہا کہ شیو پال یادو بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں. ان سیکورٹی اور رہائش دے کر بی جے پی یہ بات ثابت کر دیا ہے.

SHARE