لالو کے بیٹے تیج پرتا پ اپنی بیوی سے لینا چاہتے ہیں طلاق ،پانچ ماہ قبل ہوئی تھی شادی

بہار کے سابق وزیر اعلی اور معروف رہنما لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادوان دنوں ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں اور اس کی و جہ سیاسی اوربھائیوں میں لڑائی نہیں بلکہ بیوی کے ساتھ عدم اتفاق ہے
پٹنہ (ملت ٹائمز)
بہار کے سابق وزیر اعلی اور معروف رہنما لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادوان دنوں ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں ہیں اور اس کی و جہ سیاسی اوربھائیوں میں لڑائی نہیں بلکہ بیوی کے ساتھ عدم اتفاق ہے ۔خبرکے مطابق شادی کے پانچ مہینے کے بعد ہی اپنی اہلیہ ایشوریہ سے طلاق لینا چاہتے ہیں۔ طلاق کیلئے تیج پرتاپ یادو نے پٹنہ سول کورٹ میں طلاق کی عرضی بھی داخل کردی ہے۔ تیج پرتاپ نے عرضی میں کہا ہے کہ وہ ایشوریہ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ہیں۔
اے بی پی نیوز کے مطابق لالو پرساد یادو کے گھر میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ پہلے دونوں بھائیوں کے درمیان تنازع کی خبریں سامنے آئی تھیں اور اب بتایا جارہا ہے کہ تیج پرتاپ نے اپنی اہلیہ ایشوریہ سے الگ ہونے کا ارادہ بنالیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ تیج پرتاپ نے سول کورٹ میں طلاق کی عرضی داخل کردی ہے۔ تیج پرتاپ یادونے 12(1) (1اے) ہندو میرج ایکٹ کے تحت طلاق کی عرضی داخل کی ہے۔

SHARE