احمد آباد کا نام بھی ہوسکتاہے تبدیل ،کرناوتی رکھنا چاہتی ہے گجرات حکومت

الہ آباد ۔مغل سرائے اور فیض آباد سمیت متعدد شہروں کا نام تبدیل کئے جانے کے بعد اب گجرات حکومت نے احمد آباد کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے
احمد آباد (ایم این این )
الہ آباد ۔مغل سرائے اور فیض آباد سمیت متعدد شہروں کا نام تبدیل کئے جانے کے بعد اب گجرات حکومت نے احمد آباد کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔میڈیا رپوٹس کے مطابق اب احمد آباد کا نام بھی تبدیل کرنے کی تیاری چل رہی ہے۔ گجرات حکومت احمد آباد کا نام کرناوتی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے یوپی حکومت کو فیض آباد ضلع کا نام ایودھیا کرنے پر مبارک باد دی ہے۔ ایک صحافی نے جب نائب وزیر اعلیٰ سے احمد آباد کا نام کرناوتی کرنے پر سوال کیا تو انہوں نے کہا، ”لوگوں کی ایسی خواہش ہے۔ پہلے بھی لوگ ایسا چاہتے تھے کہ احمد آباد کا نام کرناوتی کر دیا جائے۔ ہم ہمیشہ یہ کرنے کے لئے تیار ہیں اگر ہمیں قانونی پیچیدگیوں سے پار پانے میں حمایت ملے۔

SHARE