مقتول زین الحق انصاری کو انصاف دلانے کیلئے سیتا مڑھی  میں وزیر اقلیتی فلاح خورشید عالم کو دکھائے گئے کالے جھنڈے، نتیش کمار کے خلاف لگے مردہ باد کے نعرے 

سیتامڑھی(ایم این این )سیتامڑھی کے مہسول چوک پر سیکڑوں لوگوں نےوزیر گنا صنعت واقلیتی فلاح خورشید عالم عرف فیروز کے قافلہ کو روک کر کالا جھنڈا دیکھایا اور نتیش کمار مردہ باد, سیتامڑھی کےدنگائیوں کو گرفتار کرو, دنگا سے متاثر لوگوں کو انصاف دو, اور سبھی کو معاوضہ دو, جیسے نعرے لگائے گئے,واضع ہوکہ درگا پوجا کے مورتی وسرجن سے پہلے اور بعد میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ فساد میں ایک ضعیف زین الحق انصاری کو زندہ جلادیا گیا تھا وہی کئ مسلمانوں کو شدید زخمی کردیا تھا, وہیں درجنوں مکانوں وکانوں کو لوٹا اور جلادیا گیا تھا ,جبکہ معاوضہ صرف مقتول زین الحق انصاری کے وارث ہی کو دیاگیاہے, بقیہ متاثرہ افراد کو سرکار کی جانب سے کوئ معاوضہ نہیں دیا گیا اور نہیں آج سرکار کی طرف سے کوئ وزیرہ یاافسر ہی ملنے کیلئے آیا, ایک مہینہ ہونے کو ہے مگر اب تک دنگا کے اصل مجرم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے جس وجی سے ناراض سیکڑوں مسلمانوں نے جنتادل یو اقلیتی کانفرنس کو خطاب کرنے جارہے وزیر خورشیدعالم عرف فیروز کو کالا جھنڈا دیکھا کر مسلم قوم کی ناراضگی سے واقف کرایا اور ان سے مطالبہ کیا کہ دنگائیوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائ کی جائے اور متاثرہ لوگوں کو بلاتاخیر انصاف کے ساتھ معاوضہ بھی دیاجائے ,وزیر کو کالا جھنڈا دیکھا نے والوں میں حامد رضا خان, شاداب عالم ,محمد دولارے, محمد افضل رانا, توقیر انور, سراج احمد, محمد کفیل, محمد نوشاد, محمد اشرف, عبدالعزیز خان, صدام خاں, اعجاز احمد وغیرہ قابل ذکر ہیں,

تو دوسری جانب جنتادل یو اقلیتی کارکنان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنتادل کے سینر لیڈر وزیر محکمہ گنا صنعت واقلیتی فلاح حکومت بہار خورشید عالم عرف فیروز نے کہا کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے اتنے کام کئے ہیں کہ ڈھونڈنے سے بھی دوسری حکومت میں اسکی مثال نہیں ملتی, آزادی کے پچاس سالوں میں صرف 1128مدارس کو تنخواہ کیلئے منظور کیا گیا وہ بھی بہت ہی قلیل تنخواہ تھی, جبکہ نتیش کمار کی حکومت میں 814مدارس کو منظور کر کے تنخواہ کی ادائیگی کرادی گئ ,انہوں نے کہا کہ اقلیتی فلاح محکمہ کی جانب سے جنتے کام نتیش حکومت میں مسلمانوں کے لئے کئے گئے ہیں وہ تاریخ کے صفحات میں سنہرے حرفوں میں لکھے جانے کے قابل ہے, سیتامڑھی فساد کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ دنگامیں ملوث افراد کے خلاف سرکار کاروائ کررہی ہے, بہت سے لوگ پگڑے گئے ہیں اور جو بھی اس میں ملوث ہیں وہ قانون کی گرفت میں ہونگے, جمہوریت میں ہر آدمی کو اختیار ہے کہ وہ اپنی بات سنجیدگی سے رکھیں مگر یہاں قافلہ روک کر جس طرح سے اودھم بازی کی گئ ہے وہ غلط ہے, وزیر اعلی نتیش کمارکی حکومت میں نہ کسی کو پھسایا جاتایے اور نہیں کسی کو بچایا جاتا ہے پولس اپنا کام کررہی ہے, اس موقع پر سابق وزیر وباجپٹی اسمبلی کی رکن ڈاکٹر رنجوگیتا, بیلسنڈ اسمبلی حلقہ کے رکن سنیتا سنگھ چوہان, شیوہر اسمبلی حلقہ کے رکن محمد شرف الدین, سابق ایم پی نول کشور رائے, سابق رکن اسمبلی گدی چودھری, محمد عبیداللہ, رضیہ سلطانہ, وغیرہ نے خطاب کیا, پروگرام کی صدارت رانارندھیر سنگھ چوہان صدرجدیوسیتامڑھی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض محمد بشیر انصاری صدر جدیو اقلیتی کمیٹی سیتامڑھی نے بخوبی انجام دیا

SHARE