تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے کل 8 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھاجس میں سے سات کی جیت کا اعلان ہوچکاہے ۔ایک امیدوار کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے ۔
حیدرآباد (ملت ٹائمز)
تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے کل 8 امیدواروں کو میدان میں اتارا تھاجس میں سے سات کی جیت کا اعلان ہوچکاہے ۔ایک امیدوار کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے ۔
چندرگٹا سے اکبرا الدین اویسی نے بی جے پی امیدوار کو 60 ہزار ووٹوں سے شکست دیکر پانچ ریاستوں میں سب سے پہلی جیت حاصل کی ۔نام پلی سے مجلس کے امیدوار جعفر حسین نے کانگریس امیدوار کو 10 ہزار ووٹوں سے شکت دیا ۔بہادرپورا سے مجلس کے امیدوار محمد معظم خان نے ٹی آر ایس امیدوار کو 80 ہزارووووٹوں سے شکست دیا ۔چار مینا سے مجلس کے امیدوار ممتاز احمد خان نے بی جے پی امیدوار کو چالیس ہزار ووٹوں سے شکست دیا ۔کاروان سے کوثر محی الدین بی جے پی امیدوار کو ایک ہزار ووٹ سے ہرایا ۔ملک پیٹ سے
مجلس کے امیدوار احمد بن عبد اللہ بلال نے بی جے پی امیدوار کو چار ہزاووٹوں سے ہرایا ۔