شاکسی مہاراج نے شمسان گھاٹ کی زمین پر کررکھاہے قبضہ ۔عدالت نے جاری کیا غیر ضمانتی ورانٹ

خصوصی جج پون کمار تیواری نے اناو سے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے ساتھ ساتھ دیگر پانچ ملزمین کے خلاف بھی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے ہیں۔ اسپیشل جج نے سبھی
اناﺅ(ایم این این )
بی جے پی کے شعلہ بیان رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہ وارنٹ ان کے خلاف شمشان گھاٹ کی زمین دھوکے سے اپنے نام کرا لیے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جاری ہوا۔ اس مقدمہ میں ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے خصوصی جج پون کمار تیواری نے اناو سے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کے ساتھ ساتھ دیگر پانچ ملزمین کے خلاف بھی غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے ہیں۔ اسپیشل جج نے سبھی ملزمین کو گرفتار کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جبر سنگھ نامی شخص نے شمشان کی زمین پر دھوکہ سے قبضہ کرنے کی شکایت تھانہ کوتوالی نگر ایٹہ میں درج کرائی تھی۔ پولس نے ابتدائی جانچ کے بعد فرد جرم عدالت میں پیش کیا اور اس معاملے کی سماعت ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں تھی۔ شکایت کے مطابق ساکشی مہاراج، پریم سنگھ، مکیش کمار، جے پرکاش اور چوکھے لال نے سازش کے تحت شمشان کی زمین کا بیع نامہ اپنے حق میں کرا لیا تھا۔ دستاویزات کو دیکھنے کے بعد اسپیشل جج پون کمار تیواری نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ملزمین پر الزام طے ہونے ہیں لیکن ملزمین حاضر نہیں ہو رہے۔ ایسے میں عدالت کا وقت برباد ہو رہا تھا اور جج نے ملزمین کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ لیا۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت 12 مارچ کو ہوگی۔ عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس مدت میں اگر پارلیمنٹ سیشن چل رہا ہو تو ایسی حالت میں یہ حکم معطل رہے گا۔

SHARE