دوبجے تک کیلئے راجیہ سبھا کی کاروائی ملتوی ۔ طلاق بل کو منظور نہ ہونے دینے کیلئے اپوزیشن پارٹیاں متفق ۔جے ڈی یوبھی نہیں دے گی ساتھ

راجیہ سبھا میں اپوزیشن ممبران کی تعداد 112 ہے جبکہ این ڈی اے کے ممبران کی تعداد 92 ہے ۔نتیش کمار کی قیادت والی جے ڈی یو کے الگ ہونے کے بعد یہ تعداد 86 رہ گئی ہے ۔
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
راجیہ سبھا کی کاروائی دوبجے تک کیلئے ملتوی کردی گئی ہے ۔آج کا اہم ایجنڈا طلاق ثلاثہ بل کا پیش کیا جاناہے جو گذشتہ ہفتہ لوک سبھا سے پاس ہوچکاہے ۔راجیہ سبھا میں اس بل کا پاس ہونامشکل لگ رہاہے کیوں کہ 10 سے زائد اپوزیشن پارٹیاں بل کے خلاف ہیں ۔چندر بابو نائیڈو نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے بل کی مخالفت کرنے کی اپیل کی ہے ۔کانگریس نے بھی اپنے ممبران کے نام وہپ جاری کررکھاہے ۔راجیہ سبھا کی کاروائی سے قبل اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد نے اپوزیشن پارٹیوں کے ایک میٹنگ بھی کی ۔دوسری طرف این ڈی اے میں شامل جنتا یونائٹیڈ نے ووٹنگ سے الگ رہنے کا فیصلہ کیاہے ۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن ممبران کی تعداد 112 ہے جبکہ این ڈی اے کے ممبران کی تعداد 92 ہے ۔نتیش کمار کی قیادت والی جے ڈی یو کے الگ ہونے کے بعد یہ تعداد 86 رہ گئی ہے ۔

SHARE