طلاق ثلاثہ بل پر این ڈی اے میں انتشار ۔ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے جے ڈی یو کے اراکین پارلیمان

لوک سبھا میں بھی این ڈے اے کی کئی پارٹیوں نے بی جے پی کا ساتھ نہیں دیاتھایہی وجہ ہے کہ 307 اراکین ہونے کے بعد بل کی حمایت میں صرف 245 ووٹ آئے تھے اور اس میں 30 بی جے پی کے ممبران بھی شریک نہیں ہوئے تھے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
طلاق ثلاثہ بل آج دوسری مرتبہ راجیہ سبھا میں دو بجے کے بعد پیش کیا جائے گااور اس کے مستقبل کا فیصلہ ہوجائے گا ۔لوک سبھا سے مسلسل دوسری مرتبہ بل منظور ہوچکاہے تاہم راجیہ سبھا سے سال گذشتہ سے بھی یہ بل منظور نہیں ہوسکاتھا اور اس سال بھی آسان نہیں ہے ۔ بی جے پی جہاں اس بل کو منظور کرانے کیلئے بضد ہے وہیں کانگریس نے بھی اسے نہ منظور ہونے دینے کیلئے مکمل تیاری کرلی ہے اس بل کو لے کر بی جے پی اور کانگریس دونوں نے اپنے ارکان کو پارلیمنٹ میں موجود رہنے کے لئے وہپ جاری کیا ہے۔
خا ص بات یہ ہے کہ این ڈی اے میں طلاق بل پر انتشار ہے ۔ جے ڈی یو نے راجیہ سبھا میں ووٹنگ کے دوران حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ۔اس سے قبل لوک سبھا میں بھی این ڈے اے کی کئی پارٹیوں نے بی جے پی کا ساتھ نہیں دیاتھایہی وجہ ہے کہ 307 اراکین ہونے کے بعد بل کی حمایت میں صرف 245 ووٹ آئے تھے اور اس میں 30 بی جے پی کے ممبران بھی شریک نہیں ہوئے تھے ۔
راجیہ سبھا میں بی جے پی کے پاس کل 70 ایم پی ہیں جبکہ این ڈی اے کی کل تعداد 92 ہے ۔کانگریس کے پاس کل 50 ایم پی ہیں ،13 ایس پی کے ہیں ۔13 ٹی ایم سی کے ہیں اور اس طرح راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی مجموعی تعداد 112ہے اس لئے لوک سبھا کی طرح راجیہ سبھا میں اس بل کو پاس کرانا بی جے پی کیلئے آسان نہیں ہوگا ۔

SHARE