لڑائی ہوتو روتے ہوئے مت آنا، قتل کردینا،بعد میں ہم دیکھ لیں گے:وی سی کی طلبہ کو ہدایت

پوروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی طلبہ کوہدایت دیتے ہوئے ویڈیووائرل
نئی دہلی(آئی این ایس انڈیا)
جونپور کی ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے وائس چانسلر راجہ رام یادوکی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ طالب علموں کو متنازعہ مشورہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔وائس چانسلر یادو نے طالب علموں کو مشورہ دیتے ہیں کہ اگر آپ کاجھگڑا ہوجائے تو اسے مار ڈالیں، بعد میں ہم دیکھ لیں گے۔ طلبہ کو ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ باتیں کہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یادو کہ رہے ہیں، آپ پوروانچل یونیورسٹی کے طالب علم ہیں تو میرے پاس روتے ہوئے کبھی نہ آنا،میں آپ کو ایک بات بتاتا ہوں،اگر آپ کی کسی کے ساتھ کوئی لڑائی ہوتی ہے تو اس کی پٹائی کرکے آنا،بس چلے توقتل کردینا، بعد میں ہم دیکھ لیں گے۔سوشل میڈیا پر ان کی تقریر کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ایک ویڈیو میں اس کے ساتھ ہی وہ کہتے ہوئے سنے جا سکتے ہیں، نوجوان طالب علم وہی ہوتا ہے جو پہاڑ کی چٹانوں میں پا¶ں مار تا ہے تو پانی کی دھار نکلتی ہے۔اسی کوطالب علم کہتے ہیں،طالب علم اپنی زندگی میں ایک قرارداد لیتا ہے، اسے اپنی آنکھوں سے پورا کرتا ہے،اسی کو پوروانچل یونیورسٹی کا طالب علم کہا جاتا ہے۔یوپی کے وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے وائس چانسلر کے اس بیان پر کہا کہ یہ غلط ہے،وہ ایساتبصرہ نہیں کر سکتے،انہیں طالب علموں کو امن کے بارے میں پڑھانا چاہئے، لیکن وہ غنڈہ راج کر رہے ہیں۔ایسی ذہنیت والے وائس چانسلر کو عہدے پر نہیں بنا رہنا چاہئے،امید ہے کہ نائب وزیر اعلی اس پر مناسب کاروائی کرےں گے۔

SHARE