سلکیٹ کمیٹی میں بھیجے بغیر طلاق بل ہم پاس نہیں ہونے دیں گے ۔99 فیصد اپوزیشن پارٹیوں کا اس پر اتفاق ہے

یہ بل بہت اہم ہے ۔کرڑورں لوگوں کی زندگی اس سے متاثر ہوسکتی ہے اس لئے کمیٹی میں جائے بغیر ہم اس پر بحث نہیں ہونے دیں گے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
راجیہ سبھاکی کاروائی دوبجے جیسے ہی شروع ہوئی اپوزیشن طلاق ثلاثہ بل پیش کئے جانے کی سخت مخالفت کی ۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈرغلام نبی آزاد نے کہاکہ 99 فیصد اپوزیشن پارٹیاں یہ چاہتی ہے کہ یہ بل پہلے سلکیٹ کمیٹی کے پاس بھیجاجائے۔ یہ بل بہت اہم ہے ۔کرڑورں لوگوں کی زندگی اس سے متاثر ہوسکتی ہے اس لئے کمیٹی میں جائے بغیر ہم اس پر بحث نہیں ہونے دیں گے ۔
دوسری طرف پارلیمانی امور کے وزیر وجے گویل نے کہاکہ اس بل سے مسلم خواتین کو راحت ملے گی ۔سپریم کورٹ بھی اس بل کے حق میں ہے ۔لوک سبھا سے پاس ہوچکاہے اس لئے اپوزیشن اس بل کو محض اٹکانا چاہتی ہے اس لئے یہاں بحث کرنے پر آمادہ نہیں ہے ۔اس دوران اپوزیشن سخت ہنگامہ کیا جس کے بعدراجیہ سبھا کی کاروئی15 منٹ کیلئے ملتوی کردی گئی۔
راجیہ سبھا میں بی جے پی کے پاس کل 70 ایم پی ہیں جبکہ این ڈی اے کی کل تعداد 92 ہے ۔کانگریس کے پاس کل 50 ایم پی ہیں ،13 ایس پی کے ہیں ۔13 ٹی ایم سی کے ہیں اور اس طرح راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی مجموعی تعداد 112ہے اس لئے لوک سبھا کی طرح راجیہ سبھا میں اس بل کو پاس کرانا بی جے پی کیلئے آسان نہیں ہوگا ۔لوک سبھا میں بھی این ڈی اے کے کئی ساتھیوں کے علاوہ خود بی جے پی کے 30 ممبران پارلیمنٹ نے وہپ جاری ہونے کے باوجود بل کی حمایت میں ووٹ نہیں کیاتھا ۔

SHARE